اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں تباہ کن اضافہ، وزیر خزانہ اسد عمر کو مہنگا پڑ گیا، وزیراعظم عمران خان کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز، بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی بدولت وزیراعظم عمران خان کا صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہو گیا، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی معاشی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں قوم کو اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا غیر رسمی اجلاس ہوا، اس اجلاس میں انہوں نے وزیر خزانہ کی معاشی پالیسیوں

پر عدم اطمینان اور ان کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر کو اقتصادی صورتحال پر پیشگی منصوبہ بندی کرنی چاہیے تھی اس کے علاوہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنے میں پس و پیش کی پالیسی سے بھی نقصان ہوا۔ ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹھوس منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے ایک ہفتے میں اقتصادی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…