لندن /راولپنڈی (این این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلسل استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے ٗمشترکہ مفادات کے لیے پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعاون کو اگلے مرحلے تک لے جانے کو تیار ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولسن سے
ملاقات کی جہاں آمد پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور برطانوی چیف آف ڈیفنس کے درمیان ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ برطانوی حکام سے وفد کی سطح پر امن وامان سے متعلق دوطرفہ تعاون کے لیے مذاکرات بھی ہوئے جن میں پاکستان اور افغانستان کیلئے برطانوی نمائندہ خصوصی گریتھ بائلے اور برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مارک سیڈویل بھی شامل تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی قیادت نے دہشت گردی کیخلاف عظیم کامیابیوں، خطے میں قیام امن اور سلامتی کی صورتحال پر پاکستان کی تعریف کی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان مسلسل استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، مشترکہ مفادات کے لیے پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعاون کو اگلے مرحلے تک لے جانے کو تیار ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ برطانوی حکام سے وفد کی سطح پر امن وامان سے متعلق دوطرفہ تعاون کے لیے مذاکرات بھی ہوئے جن میں پاکستان اور افغانستان کیلئے برطانوی نمائندہ خصوصی گریتھ بائلے اور برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر مارک سیڈویل بھی شامل تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی قیادت نے دہشت گردی کیخلاف عظیم کامیابیوں، خطے میں قیام امن اور سلامتی کی صورتحال پر پاکستان کی تعریف کی۔