اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات میں کتنے پاکستانیوں کی جائیدادیں ہیں؟سراغ مل گیا، تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ میں بیرون ملک پاکستانیوں کے اکاؤنٹس کے حوالے سے پیش کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں 895 پاکستانیوں کی جائیدادوں کا سراغ مل گیا ہے اور ان میں سے 200 افراد کو بیرون ملک جائیداد کے حوالے سے وضاحت کے لیے نوٹسز جاری کردیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کو اٹارنی جنرل انور منصور خان نے بتایا کہ جن کو نوٹس جاری کیا گیا ان سے جائیدادوں کے حوالے سے وضاحت کے لیے حلف نامے بھی طلب کیے جارہے ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستانیوں کی بیرون ملک جائیدادوں پر لیے گئے ازخود نوٹس کیس کی گزشتہ سماعت 19 ستمبر کو ہوئی تھی ،جس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو حال ہی میں سامنے آنے والے جائیدادوں کے مالکان سے تفتیش کے لیے مثبت اشارے دیے گئے تھے۔ایڈووکیٹ جنرل انور منصور خان نے اپنے جواب میں کہا کہ ایف آئی اے کو متحدہ عرب امارات میں مختلف جائیدادوں کے 642 مالکان کے حلف نامے موصول ہوئے ہیں اور دیگر 253 کی جانب سے حلف نامے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ایف آئی اے عہدیداران نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نوٹسز جاری ہونے والوں میں سے کئی افراد نے فارن ایسٹ ڈیکلریشن اینڈ ریپارٹیشن بل 2018 کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے ہی اپنی جائیدادیں ظاہر کی ہیں۔اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا کہ حلف ناموں کی موصولی کے بعد پہلے قدم کے طور پر ایف آئی اے ان پر تفتیش شروع کرے گی اور پاکستان سے لوٹ مار اور منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بنائے گئے اثاثوں کی واپسی اگلا قدم ہوگا۔عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ضبط کی گئی جائیدادوں کی معلومات تک رسائی کے لیے اٹارنی جنرل کی درخواست کو مسترد کردیا جو ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد سے متعلق تھی تاکہ ان کے خلاف تفتیش عمل میں لائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…