اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

نیب ان ایکشن ،اسحاق ڈارکے اکاؤنٹس میں موجود کروڑوں روپے ،لاہور کا گھر حکومتی تحویل میں دیدیا گیا،گاڑیوں کا کیا بنا؟چھاپے کے دوران اہم انکشاف

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(سی پی پی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی بینک اکاؤنٹس قبضے میں لیے جانے سے متعلق پیش رفت رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی گئی۔احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں عدالت کے روبرو پیش نہ ہونے پر اسحاق ڈار کی اثاثوں کی قرقی کا حکم دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیشی افسر نادر عباس نے اثاثوں کی قرقی سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس اور ان میں رقم کی تفصیلات پنجاب حکومت کو فراہم کردیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اور ان کی کمپنیوں کے بینک اکاؤنٹس میں 50 کروڑ 83 لاکھ سے زائد رقم ہے اور یہ رقم صوبائی حکومت کی تحویل میں دی گئی۔تفتیشی افسر نے رپورٹ میں بتایا کہ اسحاق ڈار کا گلبرگ 3 لاہور کا گھر صوبائی حکومت کی تحویل میں دے دیا تاہم موضع ملوٹ اسلام آباد میں 6 ایکڑ اراضی کیس کی تفتیش سے پہلے بک چکی تھی۔رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں 3 پلاٹ بھی دسمبر 2017 میں عدالتی حکم پر قرق کیے گئے تھے۔نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسحاق ڈار کی گاڑیاں تحویل میں لینے کے لیے رہائش گاہ پر کارروائی کی گئی لیکن وہاں گاڑیاں نہیں تھیں جن کی تلاش جاری ہے، گھر کی ڈی وی آر بھی وصول کی گئی لیکن گاڑیاں گھر سے غائب ہیں۔نیب رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے شئیرز کی قرقی پر ایس ای سی پی کی رپورٹ کا انتظار ہے اور رپورٹ ملنے پر عدالت کو پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر رکھا ہے جس میں انہیں مفرور قرار دیا جاچکا ہے۔سابق وزیر خزانہ کو وطن واپس لانے کے لیے ایف آئی اے کی جانب سے ریڈ وارنٹ جاری کرتیہوئے انٹرپول کو بھی درخواست دی جاچکی ہے۔28

ستمبر کو نیب نے اسحاق ڈار کی قرق شدہ جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں جس کے مطابق سابق وزیرخزانہ کے دبئی میں 3 فلیٹس، گلبرگ لاہور میں ایک گھر، چار پلاٹس اور اسلام آباد میں بھی 4 پلاٹس ہیں۔نیب کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاس پاکستان میں 6 گاڑیاں ہیں جن میں 3 لینڈ کروزر، 2 مرسڈیز اور ایک کرولا گاڑی ہے۔نیب دستاویزات کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کی شراکت میں ٹرسٹس کے لاہور اور اسلام آباد کے مختلف بینکوں میں اکانٹس ہیں۔نیب نے عدالت کو بتایا تھا کہ بیرون ملک تین کمپنیوں میں اسحاق ڈار شراکت دار بھی ہیں جب کہ میاں بیوی نے ہجویری ہولڈنگ کمپنی میں 34 لاکھ 53 ہزار کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…