اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نےتحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین مقرر کر دیا، نوٹیفکیشن جاری۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین
تعینات کر دیا ہے اورعثمان ڈار کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ عثمان ڈار کی تعیناتی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عثمان ڈار نوجوانوں کے معاملات احسن طریقے سے چلانے کی اہلیت رکھتے ہی اور ان سے بہتر انتخاب کوئی اور نہیں ہو سکتا۔



















































