پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرافسوسناک واقعہ ،مسافروں کی چیخ و پکار ، ہر طرف بھگدڑ مچ گئی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018 |

راولپنڈی(آن لائن)اسلام آباد میں نو تعمیر شدہ ایئرپورٹ پر مسافروں کو ایئرپورٹ سے جہاز میں منتقل کرنے والا پل گرنے سے نجی ائیر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطا بق گلف ائیرلائن کی پرواز نمبر GF 771 اسلام آباد سے بحرین جارہی تھی، جہاز جیسے ہی پرواز میں مسافروں کے سوار ہونے کے بعد راہداری سے الگ ہوا تو مذکورہ پل گرگیا۔

اطلاعات کا مطابق پل کو آپریٹ کرنے والا آپریٹر محمد مدثر برج کو پیچھے ہٹا رہا تھا کہ وہ زمین بوس ہوگیا، آہنی پل اور شیشے ٹوٹنے سے آپریٹر بھی زخمی ہو گیا۔ایئر پورٹ حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے پل کا نمبر 5 ہے جبکہ حادثہ کے بعد ہوائی جہاز کو بحفاظت منزل کی جانب روانہ کردیا گیا تھا۔ایئر پورٹ حکام کا مزید کہنا تھا کہ پل کیسے گرا اور حادثے کے پیچھے کارفرما محرکات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔یاد رہے اس سے قبل 6 جون کو بارشوں کے نتیجے میں ایئر پورٹ کی چھت ٹپکنے کا واقعہ بھی سامنے آیا تھا جس کے بعد ایئرپورٹ کے اندر مختلف مقامات پر پانی کھڑا ہوگیا تھا اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دوسری جانب چند روز قبل ہی پاکستان کے سب سے جدید ایئرپورٹ میں آوارہ کتے داخل ہوگئے تھے جس پر وزیر داخلہ شہریار آفریدی نے ایئر پورٹ حکام کی سرزنش بھی کی تھی۔خیال رہے کہ 105 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح یکم مئی کو سابق وزیراعظم شاہ خاقان عباسی نے کیا تھا۔اسلام آباد کے 35 کلومیٹر جنوب میں تعمیر کیے گئے نئے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازوں کے آغاز کے ساتھ بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے تمام کمرشل اور وی آئی پی پروازیں یہاں منتقل کردی گئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…