بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعدن لیگ میں جھاڑو پھر گیا، کس کس نے پارٹی چھوڑ دی، لیگی قیادت سر پکڑ کر بیٹھ گئی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد ن لیگ میں جھاڑو پھر گیا، حاجی عبدالخالق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ن لیگ لیبرونگ، ملک محمد افضل ایڈووکیٹ ،مستنصر بلا رانا سیکرٹری اطلاعات پی پی 159لاہور ،محمد اسلام رانا جوائنٹ سیکرٹری ن لیگ لیبرونگ۔کرامت مسیح جنرل سیکرٹری لیبر ونگ پی پی165،وسیم احمد خان ایڈیشنل جنرل سیکرٹی، چوہدری شفقت علی

جنرل سیکرٹر ی،نیامت علی بھٹی نائب صدرن لیبرو نگ، چوہدری محمد طفیل ایجوکیشن ن لیگ چوہدری منیب ریاض لائیرزونگ لاہور ن لیگ ،خالد محمود نائب صدر یونین کونسل دھوکی ،سردار محمد عامر صدر لیبرونگ پی پی 169ن لیگ ،گلزار بھٹی صدر یونین کونسل 244ن لیگ،سینئر رہنما محمد علی پرویز قصوری نے ن لیگ کو خیرآباد کہتے ہوئے چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےق لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے صدر سجاد حسین بلوچ بھی موجود تھے۔میاں محمد منیر نے مسلم لیگ میں نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ میں شامل میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا جائے گا،یہ بھی ہمارے پرانے ساتھی ہیں جو اپنی اصل مسلم لیگ میں واپس آگئے ۔واضح رہے کہ نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے گرد اپنا گرد گھیرا مزید تنگ کردیا ہے اور آشیاہ ہاؤسنگ سکینڈل کی تحقیقات کے بعد اب نیب لاہور نے شہباز شریف کی جانب سے صوبے بھر کے طلباء وطالبات کو بہترین کارکردگی پر لیب ٹاپ دینے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے اپنی تحقیقات کا آغازکر دیا ہے اوراس حوالے سے نیب نے شہباز شریف کے دور میں شروع کئے گئے اس اہم منصوبے کی تمام دستاویزات و تفصیلات منگوا لی ہیں نیب لاہور نے چیئرمین پی اینڈ ڈی

کو ایک مراسلہ ارسال کیاہے جس میں انہیں کہا گیاہے کہ وہ شہباز شریف کی جانب سے شروع کی گئی لیب ٹاپ سکیم کی تمام معلومات نیب لاہور کو بھجوائیں نیب حکام نے چیئرمین پی اینڈ ڈی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ آج بروز پیر لیب ٹاپ منصوبے کی تمام تفصیلات نیب حکام کے حوالے کریں بتایاگیاہے کہ نیب حکام نے یہ تحقیقات لیب ٹاپ سکیم میں آئی ٹی لیبز کی 2 ارب رقم منتقل

کرنے پر دستاویزات طلب کی ہیںیہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 2011ء میں ایک لاکھ دس ہزار لیب ٹاپ صوبے بھرھ کے طلباء وطالبات میں تقسیم کئے گئے تھے نیب حکام نے چیئرمین پی اینڈ ڈی کو ایک سوال نامہ بھی ارسال کیا ہے جس میں پوچھا گیاہے کہ آئی ٹی لیبز کی دو ارب کی رقم کس کی اجازت سے منتقل کی گئی جب نیب حکام نے لیب ٹاپ سکیم کے بنائے گئے پی سی ون ی بھی دستاویزات طلب کر لی ہیں

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…