جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

لندن میں دو فلیٹس کی ملکیت ،اسحاق ڈار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کو جھوٹا قرار دے دیا، دوٹوک اعلان

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018 |

لندن(این این آئی) احتساب عدالت سے مفرور قرار دئیے گئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ ان کی پاکستان سے باہر لندن میں تو کیا دنیا میں کہیں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔ایک بیان میں سابق وزیر خزانہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوسی شہزاد اکبر کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں دو فلیٹس کی ملکیت سے متعلق شہزاد اکبر کے الزامات حقائق کے منافی ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ان کے لندن میں دو فلیٹس

کا دعویٰ جھوٹا ہے، یہ الزامات میرے خلاف چلائی گئی منفی مہم کا حصہ ہیں، اگر شہزاد اکبر سچے ہیں تو فلیٹس کی تفصیلات منظر عام پر لائیں۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اصل مسائل سے نمٹنے میں ناکامی پر وزراء عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے الزامات لگا رہے ہیں ٗ شہزاد اکبر کے الزامات پی ٹی آئی کی روایتی سیاست کا حصہ ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انتقامی کارروائیوں کے لیے نیب کو استعمال کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…