جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز نے جیل باہر نکل کر کس خواہش کا اظہار کیا تھا جو کسی صورت پوری نہیں ہو سکتی تھی کیونکہ۔۔!جان کر افسردہ ہو جائیں گے

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مریم نواز نے جیل باہر نکل کر کس خواہش کا اظہار کیا تھا جو کسی صورت پوری نہیں ہو سکتی تھی کیونکہ۔۔!جان کر افسردہ ہو جائیں گے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ مریم نواز شریف لیڈر ہیں اور سیاست میں چھا چکی ہیں ٗ انتخابی نتائج تبدیل نہ ہوتے توہمیں اکثریت حاصل ہوتی ٗموجودہ حکومت کوتسلیم نہیں کرتے،یہ کٹھ پتلی حکومت ہے،

ضرورت پڑی توسڑکوں پربھی نکلیں گے ٗمیری تقاریرپی ٹی آئی سے برداشت نہیں ہوتیں،وزراء الزام نہ لگائیں ٗثبوت ہیں توکارروائی کریں۔ایک انٹرویومیں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ مریم نوازلیڈر ہیں جوسیاست میں چھاچکی ہیں،نوازشریف نے مجھے کہا مریم نواز کی سیاسی ٹریننگ کرو ٗمیں نے جواب دیاانہیں ٹریننگ کی ضرورت نہیں۔سینیٹرمشاہداللہ نے کہا کہ آپشنز تھے نوازشریف لندن میں رہیں ٗسب پہلے جیسا ہوجائیگا،دھرنوں کے دوران بھی آپشنز تھے،سب ٹھیک ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورمریم نواز صدمے میں ہیں ان کے ساتھ ایک مخصوص حالات میں زیادتی کی ، انہوں نے بتایا کہ جب مریم نواز جیل سے باہر نکلیں تو مریم نے بتایا انکل میں چاہتی تھیں کہ جیل سے نکل کر سیدھا اپنی ماں کے پاس جائوں لیکن اب وہ اس دنیا میں نہیں ہیں ۔الیکشن 2018 کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ انتخابی نتائج تبدیل نہ ہوتے توہمیں اکثریت حاصل ہوتی، آرٹی ایس سسٹم کیوں بندہوا، شاہ محمودقریشی کے حلقے کانتیجہ 2گھنٹے میں آگیا، کراچی کے تمام حلقوں کے نتائج3روز بعد آئے۔سینیٹرمشاہداللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کوتسلیم نہیں کرتے،یہ کٹھ پتلی حکومت ہے،ضرورت پڑی توسڑکوں پربھی نکلیں گے۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ میری تقاریرپی ٹی آئی سے برداشت نہیں ہوتیں،وزراء الزام نہ لگائیں ٗثبوت ہیں توکارروائی کریں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…