جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی بہت بڑا اضافہ،حکومت نے عوام کی کھال اتارنے کی تیاریاں کرلیں

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے بھی قیمتوں میں 15سے 22روپے تک اضافے کا فیصلہ کر لیا جبکہ ایسوسی ایشن کے وفدکی جانب سے آئندہ ہفتے کے دوران وزیر خزانہ اور پیٹرولیم سے ملاقات کر کے قیمتیں کم کرنے کے فارمولے پر بات کی جائے گی ۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبد اللہ پراچہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 27ستمبر سے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ سابقہ حکومت نے پانچ سال تک قیمتیں نہیں بڑھائیں جس کا بوجھ ہمارے اوپر ڈالا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد پرانے نرخوں پر کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے اور سی این جی کی قیمتیں بڑھنے سے عوام پر بوجھ بڑھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے ملاقات کر کے قیمتوں میں کمی کے فارمولے پر بات کی جائے گی ۔ علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے بھی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد سندھ میں 20سے 22روپے جبکہ خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان میں 15روپے اضافے کیا جائے گا جس کا اطلاق آج اتوار سے ہونے کا امکان ہے ۔ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے بھی قیمتوں میں 15سے 22روپے تک اضافے کا فیصلہ کر لیا جبکہ ایسوسی ایشن کے وفدکی جانب سے آئندہ ہفتے کے دوران وزیر خزانہ اور پیٹرولیم سے ملاقات کر کے قیمتیں کم کرنے کے فارمولے پر بات کی جائے گی ۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبد اللہ پراچہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں 27ستمبر سے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…