جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ پورا، عمران خان نے ایسا حکم جاری کر دیا کہ بیروزگارنوجوان بے اختیار خوشی سے بھنگڑے ڈالنے لگ جائیں گے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی اپنے 100روزہ منشور میں 50لاکھ افراد کو گھر اور ملک کے بیروزگار نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا اعلان کیاتھا جس پر مخالفین کی جانب سے شدید تنقید سامنے آئی تھی اور سوالوں کے نشتر برساتےہوئے پوچھا گیا تھاکہ تحریک انصاف یہ کیسے ممکن بنائے گی؟تاہم عمران خان کے اقدام نے مخالفین کو اب

سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ بیروزگار نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور عمران خان نے قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ اور ایکسپو میں ملازمتوں کیلئے نیو ٹیک کو ہنرمند نوجوانوں کو تیار کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ اور ایکسپو میں ملازمتوں کیلئے ہنرمندوں کو تیار کیا جائے،نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی ٹریننگ دی جائے گی، سی پیک سے متعلق شعبوں میں تربیت کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ایگزیکٹو نیو ٹیک سے ملاقات کی۔ جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیو ٹیک ذوالفقار چیمہ نے وزیراعظم کو نیو ٹیک کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ اور ایکسپو میں ملازمتوں کیلئے ہنرمند نوجوانوں کو تیار کیا جائے۔ نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے لہٰذا نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی ٹریننگ دی جائےتاکہ نوجوان ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کا باعث بنے بلکہ ہنرمندی کے ذریعے اپنا بہتر روزگار بھی حاصل کر سکیں ۔ عمران خان کی جانب سے نیو ٹیک کو ہدایت کی گئی کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو ٹرین کیا جائے جبکہ ملک میں جاری ترقیاتی منصوبے سی پیک کی طرف خصوصی توجہ دی جائے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…