اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کی معاشی محرومیوں کے خاتمے کے دن قریب آ گئے،سعودی عرب نے اہم اعلان کر دیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام پراتفاق ہوا ہے۔ بدھ کو وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے سعودی عرب کے مشیر توانائی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر نے مہمانوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ملاقات میں غلام سرور خان نے کہاکہ ہم برادر ملک سے توانائی سمیت تمام شعبوں میں تعاون چاہتے ہیں ۔ سعودی مشیر نے کہا کہ امید ہے ہمارے دورے کے مثبت نتائج نکلیں گے۔

سعودی حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے بتایاکہ سعودی وفد سے بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے، سعودی عرب سے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام پراتفاق ہوا ہے، سعودیہ کو تیل اور گیس کی تلاش کے 10 بلاکس میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔وزیر پیٹرولیم نے کہاک کہ سعودی وفد نے تیل اور گیس میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے، سعودی عرب کے وزیر توانائی کا دورہ اکتوبر کے آخر میں متوقع ہے، سعودی وزیر توانائی کے دورے پر دونوں ملک ایم اویوز پر دستخط کریں گے۔ایک نجی ٹی و ی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب سے ادھار تیل لینے پر کوئی بات نہیں کی، اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے بتایا کہ سعودی وفد سے تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری پر مثبت بات ہوئی ہے، سعودی عرب نے پہلی دفعہ پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لیتی نظر آرہی ہے تاہم ہ پاکستان نے سعودی عرب سے ادھار تیل لینے پر کوئی بات نہیں کی، اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔غلام سرور خان نے کہا کہ سعودی عرب نے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے حامی بھرلی ہے، آئل ریفائنری کے قیام کے لیے شرائط و ضوابط طے ہونا باقی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی حکام کو بتایا کہ پاکستان خام تیل کی درآمد بڑھانا چاہتا ہے ٗ سعودی عرب کو پاکستان میں گیس کے دس نئے ذخائر کی تلاش کی بولی میں حصہ لینے کی بھی دعوت دی گئی ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…