اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکہ، چین آپس میں لڑ رہے ہیں، اس میں فائدہ پاکستان کو ہے اگر چینی سی پیک سے پاکستان میں آ گئے تو ہمیں کیا نقصان ہو گا؟ عبدالرزاق داؤد کا حیران کن دعویٰ

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکہ اور چین آپس میں لڑ پڑے ہیں، یہ بات وزیراعظم کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ امریکہ اور چین آپس میں لڑ پڑے ہیں اور اس کا فائدہ پاکستان کو ہے، سی پیک سے کئی انڈسٹریل زون بنیں گے، انہوں نے کہا کہ عقل سے کام لینا ہوگا، ایسا نہ ہوا تو چینی آ جائیں گے اور ہمیں نقصان ہو گا، انہوں نے کہا کہ حویلی بہادر شاہ پلانٹ کے لیے سیڑھی اور لوہا چین سے منگوایا گیا، ہم چین کو الزام نہیں دیتے،

بے وقوف ہم ہی تھے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ درآمدات چین سے ہو رہی ہیں، چینی سفیر کو بڑھتی ہوئی چینی درآمدات پر وزارت میں بلایا، انہوں نے بتایا کہ اس وقت 40 ارب کا خسارہ ہے جو ملک برداشت نہیں کرسکتا۔ چین کا بائنگ مشن 8 اکتوبرکو پاکستان آ رہا ہے۔مشیر تجارت رزاق داؤد نے بتایا کہ چین سیکہا ہے کہ رواں سال پاکستان سے 2 ارب روپے کا سامان خریدے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان چار نومبر کو چین کے دورے پر جا رہے ہیں،دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ کپاس اہم خام مال ہے، ملک میں کپاس کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹیکسٹائل انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے، ملکی پیداوار اور کھپت میں فرق کو درآمدات کے ذریعے پورا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کے معاملے پر افغان حکام سے بات کروں گا۔سینیٹر عثمان کاکڑ کے سوال کے تحریری جواب میں سینیٹ کو بتایا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ تجارت 2010ء میں طے شدہ معاہدے کے تحت ہو رہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے اعلیٰ سطحی رابطے موجود ہیں۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام معاونت فراہم کر رہے ہیں۔اجلاس کے دوران گرین چینل کے ذریعے سمگلنگ میں اضافے سے متعلق سینیٹر میاں عتیق شیخ کی تحریک التواء اور سی پیک کے منصوبہ کو ایک سال تک روکے جانے سے متعلق وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت کے۔ بیان پر سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر عطاء الرحمان اور سینیٹر محمد جاوید عباسی کی تحریک التواء کی منظوریوں کا معاملہ نمٹا دیاگیا۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…