بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

عالمی بینک 1 ارب ڈالر فراہم کرنے پر رضامند لیکن یہ رقم پی ٹی آئی حکومت کو نہیں ملے گی بلکہ۔۔۔حیران کن صورتحال

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی (اے این این ) عالمی بینک نے کراچی سمیت سندھ بھر میں مختلف اداروں میں اصلاحات ا ور ترقیاتی کاموں کے لیے صوبائی حکومت کو 1 ارب ڈالر مالی تعاون فراہم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور عالمی بینک کے عہدیداروں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں عالمی بینک نے کراچی میں جاری 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے ایک منصوبے کے علاوہ مزید تین منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب 24 کروڑ ڈالر تعاون کی پیش کش کی ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے جن تین منصوبوں میں مالی تعاون کی پیش کش کی گئی ان میں 20 کروڑ ڈالر کا کراچی اربن مینجمنٹ، 40 کروڑ ڈالر کا کراچی اربن موبیلیٹی اور 64 کروڑ ڈالر کا کراچی واٹر اینڈ سیوریج کے منصوبے شامل ہیں۔عالمی بینک کا 11 رکنی وفد کنٹری ڈائریکٹر پیچاموتھو الینگوین کی سربراہی میں وزیراعلی مراد علی شاہ سے ملاقات کے لیے پہنچا جہاں سعید غنی سمیت صوبائی وزرا بھی شامل تھے۔ملاقات میں تمام منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفت وشنید کے بعد معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے منصوبہ بندی اور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ مقامی انتظامیہ سے منظوری حاصل کی جا سکے۔اجلاس میں کراچی اور دیگر اضلاع میں پراپرٹی کے حوالے سے تازہ سروے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلی مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں احتساب کے ذریعے یہ اہداف حاصل کرنے کے لے پرعزم ہوں۔کراچی اربن مینجمنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی اربن منیجمنٹ سروس کو بہترکرنا تھا۔وزیراعلی نے منصوبہ بندی اور ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین محمد وسیم کو مقامی انتظامیہ اور سیکریٹری بلدیات کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کی۔عالمی بینک کے 40 کروڑ ڈالر کا کراچی اربن موبیلیٹی منصوبے کا مقصد کراچی میں روڑ سیفٹی ہے جبکہ اس پراجیکٹ کے ذریعے یلو لائن بس رایپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی ایس)کوریڈور سمیت انفراسٹرکچر اور بی آر ٹی ایس کی تعمیر شامل ہے۔

مراد علی شاہ نے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے عہدیداران کو ضروری معاملات فوری نمٹانے کی ہدایت کر دی۔عالمی بینک کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے لیے ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کی تجویز دے چکا ہے جس میں صاف پانی، سیوریج سروس اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی بھی شامل ہے۔عالمی بینک نے صوبے میں صحت، آبادی، تعلیم اور سماجی تحفظ کے شعبے میں خواتین کے کردار اور سرمایہ کاری کو بہتر بنانے کے لیے 40 کروڑ ڈالر کے منصوبے کی تجویز دی ہے۔

عالمی بینک نے فشریز کے شعبے میں بہتری کے لیے 15 کروڑ ڈالر کے منصوبے کی بھی تجویز دی ہے۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے عالمی بینک کی صوبے میں روزگار اور مسابقتی منصوبوں کے لیے 40 کروڑ ڈالر کے منصوبے کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد کاروباری ماحول کو بہتر کرنے اور مزید سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرکے معاشی مسابقت کو بہتر کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…