اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

پروٹوکول نہ لینے کے دعویداروں نے حد کر دی، وزیراعظم عمران خان کے پالتو کتے موٹو کو بنی گالا سے وزیراعظم ہائوس کیسے اور کتنے پروٹوکول میں لایا اور لے جایا جاتا ہے؟کونسی گاڑی اس کیلئے مختص ہے، سلیم صافی کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی سلیم صافی اپنے آج کے کالم میں ایک جگہ انکشاف کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے کتے کی بنی گالہ سے وزیراعظم ہائوس اور وزیراعظم ہائوس سے بنی گالہ منتقلی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کے انکشاف کے بعد روک دی گئی ہے تاہم اب عمران خان کے پالتو کتے کو زمینی راستے کے ذریعے انتہائی پروٹوکول میں لایا

اور لے جایا جاتا ہے، سلیم صافی اپنے کالم میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ خاتون اول صاحبہ کے انٹرویو کا ایک کلپ دیکھنے کو ملا جس میں وہ وزیراعظم صاحب کے کتے کےدکھوں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے فرما رہی ہیں کہ کس مجبوری کے تحت اس کتے کو وہ اپنے ساتھ بنی گالہ سے وزیراعظم ہائوس لاتے اور پھر واپسی پر دوبارہ بنی گالہ لے جاتے ہیں ۔ آسٹریلیاجانے سے قبل میں نے جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں قوم کو یہ خوشخبری سنائی تھی کہ کس طرح وزیراعظم صاحب کے ساتھ ساتھ ان کا کتا بھی ہیلی کاپٹر میں آتا جاتا ہے ۔ چنانچہ خاتون اول صاحبہ نے ٹی وی انٹرویو میں یہ وضاحت ضروری سمجھی ۔ چونکہ یہ وی آئی پی کتا زیربحث تھا اس لئے میں نے معلوم کیا کہ اس کے پروٹوکول کا آج کل کیا عالم ہے تو پتہ چلا کہ میری خبر کے بعد ہیلی کاپٹر میں ان کو لانے لے جانے کا سلسلہ توبند ہوگیا ہے لیکن اب ان کے لئے خصوصی طور پر ایک سرکاری نمبر پلیٹ والا ڈالا سرکاری خرچ پر تیار کیا گیا ہے ۔ جب وزیراعظم صاحب ، وزیراعظم ہائوس آتے ہیں تو اس وی آئی پی کتے کو ڈالے میں بٹھا کر بنی گالہ سے وزیراعظم ہائوس منتقل کیا جاتا ہے اور جب بنی گالہ جاتے ہوئے وہ ہیلی کاپٹر میں روانہ ہوتے ہیں تو کتا صاحب ڈالے میں تشریف لے جاتے ہیں ۔ مجھے امید ہے کہ فیصل جاوید صاحب اور بابر بن عطا صاحب اگلی ویڈیو ، نئے وزیراعظم کے کتے کے پروٹوکول

اور وزیراعظم ہائوس میں اس کی سرگرمیوں سے متعلق جاری کریں گے ۔ ظاہر ہے قوم کو ماضی کے وزرائے اعظم کی بھینسوں کے مقابلے میں حال کے امیرالمومنین کے کتے کےشب و روز سے زیادہ دلچسپی ہے ۔ اسی طرح قوم کو اگر ماضی کے وزرائے اعظم کے ٹوائلٹ اور نہانے کے ٹب دکھائے جاتے ہیں تو اس کا یہ بھی حق ہے کہ اسے نئے وزیراعظم کے کتے کا ڈالہ اور اس کا سرکاری ڈرائیور بھی دکھا دیا جائے ۔ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن مجھے ڈر ہے کہ خاکم بدہن کہیں یہ لوگ اسے تاتاریوں کے وقت کا بغداد نہ بنا دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…