بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اثاثوں کی نیلامی پر اسحاق ڈار شدید متشعل،ملک کے مفاد میں اپنامنہ بند کیا ہو ا ہے جب میرا منہ کھلا تو ساری دنیا دیکھے گی ،انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اثاثوں کی نیلامی پر اسحاق ڈار شدید متشعل،ملک کے مفاد میں اپنامنہ بند کیا ہو ا ہے جب میرا منہ کھلا تو ساری دنیا دیکھے گی ،انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی اسلام آباد(آن لائن) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈکٹیٹر کے گھر کو ڈی سیل کیا جا رہا ہے اور میر ااثاثے نیلا م کئے جا رہے ہیں، جب میری صحت اجازت دے گی تو میں ملک واپس آؤں گا،

مجھ سے متعلق ٹیکس بچانے کا الزام غلط ہے ،میری کوئی فیکٹری نہیں چلتی جس کے لئے ٹیکس بچاؤں۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میں لندن میں خوشی سے نہیں بیٹھا ہوا اور نہ ہی یہاں جھوٹی رپورٹیں بنتی ہیں، میں بیمار ہوں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنا چیک کراتا ہوں مجھ سے متعلق ٹیکس بچانے کا الزام غلط ہے میری کوئی فیکٹری نہیں چلتیں جس کے لئے ٹیکس بچاؤں میرے تمام اثاثے ظاہر ہیں ڈکٹیٹر کے گھر کو ڈی سیل کیاجا رہاہے اور میرے اثاثے نیلام کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب میری صحت اجازت دی گی تو میں پاکستان واپس آؤں گا یہ میرا ملک ہے میں نے دوسروں سے زیادہ اس ملک کے لئے کام کیاہے، جو کرنا ہے کر لیں میری جائیداد اللہ کی امانت ہے انہوں نے کہا کہ میر ا پاسپورٹ منسوخ ہو چکا ہے میں اب سفر نہیں کر سکتاآج میڈیا قید ہے میڈیا کو اٹھنا چاہئے اور قوم کو بتانا چاہئے کہ اس ملک میں کیا ہو رہا ہے میں نے ملک کے مفاد میں اپنامنہ بند کیا ہو ا ہے جب میرا منہ کھلا تو ساری دنیا دیکھے گی میں نہیں چاہتا کہ ملک کے معاملات باہر کی دنیا میں بیٹھ کر کروں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…