اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

پاک فوج کی بڑے پیمانے پر تیاریاں ،پاکستان کے تمام ایئرپورٹس ، ایئرلائنزاور کپتانوں کو متفرق احکامات جاری،بڑی پابندی عائد کردی گئی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سول ایوی ایشن نے لاہور، کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور سمیت پاکستان کے تمام ایئرپورٹس ، ایئرلائنزاور کپتانوں کو متفرق احکامات جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ریڈار کے زیر کنٹرول مظفر گڑھ آرٹیلری رینج پر فوجی مشقیں جاری ہیں۔ فضائی حدود کا استعمال کرنے والے غیر ملکی طیارے تیس ہزار فٹ سے کم بلندی پر پرواز مت کریں۔ مظفر گڑھ آرٹیلری رینج کی فضائی حدود پر نافظ احتیاطی تدابیر 6 اکتوبر تک لاگو رہیں گی دوسری جانب لاہور ریڈار کے زیر

کنٹرول ژوب کا فضائی روٹ ملکی و غیر ملکی پروازوں کو چھ اکتوبر تک روزانہ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک دستیاب نہیں ہو گا۔تمام ملکی و غیر ملکی کپتان ستائیس ہزار فٹ سے کم بلندی پر طیارے ہرگز مت اڑائیں، اسی طرح لاہور ریڈار کے زیر کنٹرول مزید تین فضائی روٹس بھی بند رکھے جائیں گے۔ تینوں روٹس پر چھیالیس ہزار فٹ سے کم بلندی پر پروازوں کی اجازت نہیں ہو گی بند کیے جانے والے تینوں روٹس ڈیرہ اسماعیل خان اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے ہیں سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہیکہ غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا فلائیٹ آپریشن معطل رہیگا۔ آنے جانے والی تمام پروازیں اندھیرے میں سخت احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ روزانہ صبح 7 سے دوپہر 2 بجے تک غیر شیڈول کارگو پروازوں کو بھی لینڈنگ کی اجازت نہیں ہو گی۔ تمام غیر شیڈول کارگو پروازیں پشاور ایئرپورٹ پہنچنے سے پہلے کنٹرول ٹاور سے لازمی رابطہ کریں تمام کارگو طیاروں کے بغیر بتائے لینڈنگ ٹیک آف پر پابندی کا اطلاق 31 دسمبر 2018 تک ہو گا۔کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارہ پارکنگ اسٹینڈز اور افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے۔ ملکی و غیر ملکی پروازیں 31 دسمبر 2018 تک کوئٹہ کو متبادل ایئرپورٹ کے طور پراستعمال نہ کریں جبکہ پارکنگ اسٹینڈ نمبر 3 اور 4 پر کھڑے ہونے والے جہازوں کو زیر زمین الیکٹرک سپلائی میسر نہیں ہو گی تمام جہازوں کے اسٹارٹ اپ کے لیے طیاروں کو

پہلے پارکنگ اسٹینڈ نمبر 2 پر پہنچنا ہو گا ، ادھر کوئٹہ ایئرپورٹ پر بھاری مشینری سے تعمیراتی کام جاری ہے۔ تمام ملکی و غیر ملکی کپتان لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران سخت احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ فلائیٹ آپریشن متاثر نہ ہو سکے۔ سول ایوی ایشن کی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ فیصل آباد ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے سے 16 میٹر پہلے 11 فٹ اونچی، عارضی جھونپڑی قائم کی گئی ہے۔ تمام مسافر اور کارگو طیارے لینڈنگ اور ٹیک آف سے پہلے سخت احتیاطی تدابیر اپنائیں جبکہ فیصل آباد ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر ٹیکسی کرتے طیارے اپنے انجنوں کا معمول سے کم زور لگائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…