پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پرویز خٹک اور (ن) لیگی اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ، وزیر دفاع نے (ن) لیگی اراکین کو کھری کھری سنادیں

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آج بھی حکومت اور اپوزیشن اراکین کے درمیان گرما گرمی ہوئی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا۔ اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) نے رکن ڈاکٹر عباد اللہ نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے اساتذہ 15 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کر رہے ہیں، نیب (ن) لیگ اکاؤنٹیبلٹی بیورو بن چکی ہے۔ڈاکٹر عباداللہ نے کہا بھینسوں کی فروخت کے

اشتہار پر35 لاکھ لگائے جبکہ ملے 23 لاکھ، اس موقع پر حکومتی اراکین نے شور مچایا تو ڈاکٹر عباداللہ نے کہا گزارا کر لیں اپنی باری پر بول لیں، میں اکیلا (ن) لیگ کے ٹکٹ پر اکیلا پختون منتخب ہو کے آیا ہوں، جو نظر آتے تھے انہیں بھی ہرایا اور جو نظر نہیں آتے تھے انہیں بھی ہرایا۔ایوان میں گرما گرمی بڑھنے پر لیگی ایم این اے کا مائیک بند کردیا گیا جس پر (ن) لیگ کے اراکین نے احتجاج کرنا شروع کردیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر آپ شور کریں گے تو ہم بھی آپ کو بات نہیں کرنے دیں گے، اپنے کرتوتوں کو بھی دیکھ لیں۔رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر نے اپنی باری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا ڈھول بجانے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کو دینے کو تیار نہیں، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھا کر کہتے ہیں غریب متاثر نہیں ہوگا، یہ بڑا جھوٹ ہے۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھ کر پیٹرولیم ٹیکسز کی بات کرنے والے وزیر خزانہ اسد عمر اب ٹیکس کیوں کم نہیں کرتے۔اپوزیشن کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات مراد سعید نے کہا کہ سمت کی درستگی پوچھنے والے بتائیں پی آئی اے کا طیارہ ہمارے دور میں چوری ہوا اور کیا منی لانڈرنگ ہمارے دور میں شروع ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کا نام لینے سے نہیں ڈرتے، یہ ہم تو نہیں تھے جن کے وزیراعظم کے لیے مری سے ہیلی کاپٹر کھانا لینے جاتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…