پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

میرابیٹا کروڑوں کا مالک ہے لیکن میں ہمسایوں سے مانگ کر کھانا کھاتی ہوں ،اعلیٰ عہدے پر فائز انتہائی اہم شخصیت کی والدہ سپریم کورٹ پہنچ گئیں، چیف جسٹس سے مدد کی اپیل،افسوسناک انکشافات

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور(نیوزڈیسک)تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل امتیازکیفی کی والدہ سپریم کورٹ رجسٹری میں اپنے ہی بیٹے کے خلاف پیش ہوگئیں ، انہوں نے اس موقع پر انتہائی افسوسناک انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بیٹا کروڑوں کا مالک ہے لیکن اپنے ہی ماں باپ کے ساتھ ظلم کررہاہے ہم میاں بیوی مانگ کرکھاتے ہیں اور ہمارا بیٹا ہمیں کھانے کو بھی کچھ نہیں دیتا، امتیازکیفی کی والدہ نے انکشاف کیا کہ میرے بیٹے

امتیازکیفی نے 275مرلے زمین میں سے 135 مرلے پر قبضہ کرکے ڈبل سٹوری مکان بنایا ہوا ہے جبکہ اس کے پاس تین گاڑیاں بھی ہیں لیکن ہم بسوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے بتایا کہ میرے سات بیٹے ہیں اور میں جائیداد اپنے ساتوں بیٹوں میں برابر تقسیم کرنا چاہتی ہوں انہوں نے چیف جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی کہ بیٹ کا ناجائز قبضہ چھڑوایاجائے اورتمام بہن بھائیوں کو شریعت کے مطابق برابر حصہ دیاجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…