پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کمیشن تمہارا باپ کھاتا ہو گا تم لوگوں کو انگریزی کی سمجھ نہیں ہے اور۔۔۔! پرویز خٹک اسمبلی میں ن لیگیوں پر برس پڑے، کھری کھری سنا دیں

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ میں نے تقریر کوئی نہیں کرنی تقریر پھر کبھی کریں گے میں صرف دو چیزوں کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ بڑی بڑی زبردست تقریریں ہو رہی ہیں میں داد دیتا ہوں اپوزیشن کو جس زبان میں بولتے

اور جس طرح تنقید کرتے ہیں کہ ہمارے پانچ سال پورے ہو گئے اور تنقید شروع ہو گئی، انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی ڈیم نہیں بنے، 25 سمال ڈیم میں دکھا سکتا ہوں جب بھی ان کی مرضی ہے یہ آئیں، دوسرا یہاں پر باتیں ہوئیں کہ انہوں نے کہا کہ اڑھائی سو ڈیم بنائیں گے، ان کو انگریزی کی سمجھ نہیں آتی، یہ ہے سمال ہائیڈرل پراجیکٹ چھوٹے بجلی گھر اور ان میں سے تقریباً 225 تیار ہو چکے ہیں اور ہم نے ان جگہوں کو بجلی دی جنہوں نے زندگی میں بجلی دیکھی نہیں، اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے کمیشن کھانے کی بات ہوئی تو پرویز خٹک نے کہا کہ کمیشن تمہارا باپ کھاتا ہو گا، انہوں نے کہا کہ میں وضاحت یہ کر رہا ہوں کہ یہ جو تنقید کرتے ہیں وہ سب ان کے منہ پر جا رہی ہے کیونکہ سارا کرتا دھرتا یہ تھے، میں اپنے صوبے کی بات کرتا ہوں یہاں شہبازشریف بیٹھے ہیں، شہباز شریف نے کہا تھا کہ صوبہ تباہ ہے اور یہ لوگ احتساب کریں گے، اس الیکشن میں حساب ہمارے ساتھ یہ ہوا کہ ہم ڈبل سیٹوں کے ساتھ آئے۔ جس نے بڑی کارکردگی دکھائی اس کا رزلٹ آپ کے سامنے ہے۔ میں داد دیتا ہوں اپوزیشن کو جس زبان میں بولتے اور جس طرح تنقید کرتے ہیں کہ ہمارے پانچ سال پورے ہو گئے اور تنقید شروع ہو گئی، انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی ڈیم نہیں بنے، 25 سمال ڈیم میں دکھا سکتا ہوں جب بھی ان کی مرضی ہے یہ آئیں

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…