اسلام آباد(آ ئی این پی)پاکستان نے ادھار تیل اور مالی امداد کے عوض سعودی عرب کو ریکوڈک منصوبہ اور ایل این جی پاور پلانٹس میں بلین ڈالرزکی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطا بق سعو دی عرب کا ایک اہم وفد پا کستان میں سر ما یہ کا ری پر مذاکرات کیلئے پا کستان پہنچ گیا ہے،
پاکستان نے سعودی عرب کو سونے اورتانبے کے ذخائر کے حامل ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی ہے، اس معاہدے پردستخط سعودی اعلی حکام کے دورے کے دوران ہونیکا امکان ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس معاہدے پرمزید گفت وشنید اعلی سعودی وفد کے آج سے شروع ہونے والے پانچ روزہ دورے کے دوران ہوگی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کو ملٹی بلین ڈالرز کے حامل گوادرمیں آئل ریفائنری کے قیام اور پنجاب میں موجود ایل این جی پاور پلانٹس میں بھی سرمایہ کاری کی پیشکش کی جا چکی ہے۔کہا جاتا ہے چندروز قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مشیرخاص محمد اجیل الخطیب کی اچانک آمد پراسلام آباد میں کافی کھلبلی مچی ہوئی تھی جو وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے ایک دن بعد اسلام آباد پہنچے تھے۔پاکستان نے سعودی عرب کوپاک چائنہ اقتصادی راہداری(سی پیک)میں شمولیت کی بھی آفرکی ہے ذرائع نے بتایا کہ سعودی اعلی وفد سے مذا کرات کے دوران پاکستانی حکام کی دلچسپی تیل کی تاخیر سے ادائیگی اور ادائیگیوں کے توازن کا دبا? کم کرنے کے طریقہ کار طے کرنے میں ہوگی۔ کیونکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان کا درآمدی بل 4 بلین ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر18.5بلین ڈالر تک بڑھ جائیگا۔ پاکستان نے ادھار تیل اور مالی امداد کے عوض سعودی عرب کو ریکوڈک منصوبہ اور ایل این جی پاور پلانٹس میں بلین ڈالرزکی سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔