بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اوورہیڈ برج یا زیبرا کراسنگ سے سڑک پار نہ کی تو جرمانہ ہو گا، حکومت نے عوام کو بھی پابند کرنے کی تیاری کرلی، دھماکہ خیز فیصلے

datetime 30  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) اوورہیڈ برج یا زیبرا کراسنگ سے سڑک پار نہ کی تو جرمانہ ہو گا، سفارشات تیار کر لی گئیں، چلتی ٹریفک میں بھاگ کر سڑک پار کرنے سے حادثات بڑھ رہے ہیں۔ ہیلمٹ کی پابندی کے بعد اگلے مرحلے میں ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ بھی شروع کی جائے گی۔ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی فٹنس کو بھی دیکھا جائے گا۔

لاہور میں پیدل چلنے والے بھی جرمانوں کے لئے تیار ہو جائیں۔ اگر زیبرا کراسنگ سے سڑک پار نہ کی تو جرمانہ ہو گا، سفارشات تیار کر لی گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف سٹی اتھارٹیز کے ریکارڈ کے مطابق پیدل چلنے والے زبیرا کراسنگ کے بجائے سڑک کے درمیان سے ہی گزرنے کو ترجیح دیتے ہیں جس کے باعث حادثات بڑھتے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سیف سٹی اتھارٹیز نے سفارشات تیار کرنا شروع کر دی ہیں، جو شہری زبیرا کراسنگ یا اوور ہیڈ برج کی خلاف ورزی کریں گے ان کو وارڈنز جرمانے کریں گے۔ای چالان جیسے منصوبے کی کامیابی کے بعد اس منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترقی یافتہ ممالک کی طرح پیدل چلنے والوں کو بھی قانون کے دائرہ میں لایا جائے گا۔ترقی یافتہ ممالک میں پیدل چلنے والوں کیلئے باقاعدہ قوانین ہیں لیکن پاکستان میں اس حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں ہے۔ ابتدائی طور پر لاہور سے اس منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ہیلمٹ کی پابندی کے بعد اگلے مرحلے میں ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ شروع کی جائے گی جبکہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی فٹنس کو بھی دیکھا جائے گا۔  اوورہیڈ برج یا زیبرا کراسنگ سے سڑک پار نہ کی تو جرمانہ ہو گا، سفارشات تیار کر لی گئیں، چلتی ٹریفک میں بھاگ کر سڑک پار کرنے سے حادثات بڑھ رہے ہیں۔ ہیلمٹ کی پابندی کے بعد اگلے مرحلے میں ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ بھی شروع کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…