اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

میں یہ بڑا ڈیم بنا کر حوالے کرنے کو تیار ہوں لیکن اس کے بدلے مجھے بھی اس کام کی اجازت دینا ہو گی، ملک ریاض نے حکومت کو بڑی پیشکش کر دی

datetime 30  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی محمد مالک نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں وزیر خزانہ اسد عمر سے سوال پوچھا کہ کیا آپ عثمان بزدار کو پہلے جانتے تھے، جس پر وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ میں انہیں پہلے نہیں جانتا تھا میں نے ان کا نام وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد سنا اور اس کے بعد میری عثمان بزدار سے ملاقات بھی ہوئی تھی،

اس موقع پر معروف صحافی نے کہا کہ اگر آپ کی عثمان بزدار سے ملاقات ہو تو ان کو بتائیے گا کہ ان کے لیے ڈی ایچ اے اور ملک ریاض کی جانب سے بہت زبردست پیشکش ہے، ملک ریاض نے کہا ہم ڈڈوچہ ڈیم بنا دیتے ہیں، معروف صحافی نے کہا کہ شاید انہیں یہ معلوم نہیں ہے کہ بہت سارے سینئر بیورو کریٹس کو یہ بتایا گیا ہے کہ ڈیم کے اطراف میں ایک زبردست ہاؤسنگ سوسائٹی بنے گی اس سوسائٹی میں لوگ بہت دلچسپی لیں گے۔ یاد رہے کہ عدالت عظمیٰ نے راولپنڈی میں مجوزہ ڈڈوچہ ڈیم کی عدم تعمیر پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران صوبہ پنجاب کی نئی آنے والی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل اور چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کر لیا تھا جبکہ مجوزہ پیپلی ڈیم کے حوالے سے اعتزاز احسن سے تجاویز طلب کر لی تھیں، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نے جمعرات کے روز از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تو بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض حسین اپنے وکیل اعتزاز احسن کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے، اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل ڈڈوچہ ڈیم کی سائیٹ ون پر ہی ڈیم تعمیر کرنے کے لئے راضی ہیں، 2005 میں بھی سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ ہم سائٹ 3 پر یہ ڈیم بنا کر دے سکتے ہیں،لیکن پنجاب حکومت نے عدالت سے اس پر حکم امتناع لیا ہوا ہے اور ڈیم بھی نہیں بنا رہی ہے،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ تجاویز بناکر دے دیں ہم حکومت پنجاب سے جواب طلب کرلیتے ہیں،

انہوں نے ریمارکس دیے کہ تین سال گزرنے کے باوجود حکومت پنجاب نے وہاں پر ڈیم تعمیر نہیں کیا ہے، اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت ہمیں سائٹ ون پر ہی اراضی ایکوائر کرکے دے ہم 12سے 15ماہ کے اندر اندر ڈیم تعمیر کرکے دے دیں گے،ملک ریاض نے کہا کہ اس ڈیم کی سائیٹ پر 20 فیصد اراضی ہماری ہے، ہم رضاکارانہ طور پر یہ پیشکش کررہے ہیں،پہلے یہ تجویز ہم نے اور ڈی ایچ اے نے دی تھی، ہم حکومت پنجاب ہی کے مرتب کئے گئے ڈیزائن کے مطابق کام کریں گے اور کوئی بھی عالمی شہرت کی حامل فرم نگرانی کے لئے مقرر کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…