پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

تھر کے بچے خوراک کی کمی سے نہیں مرتے بلکہ وہاں کی خواتین ۔۔۔! قائم علی شاہ کا حیرت انگیز دعویٰ،سندھ اسمبلی میں قہقہے لگ گئے، افسوسناک صورتحال

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے ایک بار پھر سندھ اسمبلی کو زعفران زار بنادیا ،حکمران اور اپوزیشن ارکان نے خوب قہقہے لگائے ۔ دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب سابق وزیر اعلی سندھ نے بات کرنے کے لیے مائیک تھاما، قائم علی شاہ نے انوکھا انداز اختیار کرتے ہوئے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کا شعر تو پڑھا مگر وہ بھول گئے اور

اس میں بلاول بھٹو کا نام شامل کیا۔انہوں نے حلیم عادل شیخ کے نام پر دلچسپ تبصرہ کیا تو اسپیکر اسمبلی سمیت ایوان میں موجود تمام اراکین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا نام لے کر ان کے بارے میں کہا کہ اپوزیشن رکن کا بڑا پیارا نام ہے ، حلیم مگر کھانے والا نہیں۔حلیم عادل شیخ اپنی تقریر کے دوران ایسے ہاتھ چلارہے تھے کہ مجھے لگا کہ ان کے برابر والے کو چوٹ لگ جائے گی۔دوران تقریر سابق وزیراعلی سندھ ،پی ٹی آئی کے ایم پی اے پر چھوٹ بھی لگاگئے اور کہا کہ حلیم عادل سیلاب متاثرین کی ہمدردی کو گئے مگر وہاں خوب قہقہے لگائے۔قائم علی شاہ نے یہ بھی کہاکہ ہم نے نوکریاں دی ہیں لیکن میرٹ پر دی ہیں ، کارکردگی ہے تو واضح اکثریت ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ جلنے والے جلتے رہیں ، چلنے والے چلتے رہیں گے بلکہ آگے بڑھتے رہیں گے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ تھر کے بچے خوراک کی کمی سے نہیں مرتے بلکہ وہاں کی خواتین ناخواندہ ہیں۔قائم علی شاہ نے کہاکہ تھرکول منصوبہ بینظیر بھٹو نے شروع کیاتھا اگر اس کو بند نہیں کیا جاتا تو سندھ سمیت پورے ملک کو فائدہ ہوتا اور لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…