اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

احتساب عدالت کے باہر انوکھا واقعہ،2خواتین وکلاء نے مرد وکیل کی سر عام خوب پٹائی کر دی،تھپڑوں، گھونسوں کی بارش ،حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

datetime 29  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور (ا ین این آئی) لاہور کی احتساب عدالت کے باہر 2خواتین وکلاء نے ایک مرد وکیل کی سر عام خوب پٹائی کر دی۔بتایا گیا ہے کہ دونوں خواتین بہنیں تھیں جنہوں نے تجمل نامی وکیل پر الزام عائد کیا کہ اس نے ان کی کردار کشی اور ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔دونوں بہنوں نے وکیل تجمل پر تھپڑوں، گھونسوں کی بارش کی اور خوب شور مچایا۔اس دوران تجمل کے ساتھی وکلاء اور دیگر افراد نے انہیں چھڑانے

کی کوشش بھی کی لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام ہوئے۔لڑائی میں ایک مرد وکیل نے خاتون وکیل کومارنے کی بھی کوشش کی جبکہ دونوں جانب سے بدزبانی بھی کی گئی۔خاتون وکیل نادیہ کا کہنا تھا کہ تجمل انہیں ہراساں اور ان کی کردار کشی کرتا تھا۔اس دوران وکلا، میڈیا نمائندوں کو ویڈیوز بنانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔بتایا گیا ہے کہ نادیہ اور تجمل احتساب عدالت میں 2فریق پارٹیوں کے وکیل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…