پشاور (نیوز ڈیسک)پشاور کی مقامی عدالت نے ہرجانہ کیس میں وزیر اعظم عمران خان کو جنگ اخبار کے اشتہار کے ذریعے نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور کی مقامی عدالت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیلئے دائر درخواست پر سماعت ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج شاہ ولی نے کی ۔دوران سماعت وزیر اعظم
عمران خان کی طرف عدالت میں ہفتہ کو بھی پیش نہ ہونے پر عدالت نے جنگ اخبار کے اشتہار کے ذریعے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے بی بی فوزیہ نے 50 کروڑ ہرجانے کا دعوی کیا ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ مجھ پر سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا ہے۔