بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

بیرونی قرض ادائیگیوں اور خسارے کے باعث ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائرپر دباؤ بڑھ گیا،صرف ایک ہفتے میں کتنی کمی ہوئی؟ انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 28  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)بیرونی قرض ادائیگیوں اور تجارتی وکرنٹ اکاونٹ خسارے کے باعث ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائرپر دباؤ بڑھ گیا، ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر مزید26کروڑ86لاکھ ڈالر کی کمی سے15ارب52کروڑ15لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جس میں مرکزی بینک کے ذخائرمیں29کروڑ26لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی سے مرکزی بینک کے پاس ذخائر کی مالیت 9ارب3کروڑ62لاکھ ڈالر رہ گئے

البتہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں2کروڑ40لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق19ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمیں26کروڑ86لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر15ارب 79کروڑ1لاکھ ڈالرسے گھٹ کر15ارب52کروڑ15لاکھ ڈالرہوگئے جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت میں29کروڑ26لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی جس سے مرکزی بینک کے ذخائر9ارب 32کروڑ88لاکھ ڈالرسے گھٹ کر9ارب 3کروڑ62لاکھ ڈالر رہ گئے جب کہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں2 کروڑ 40لاکھ ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر6ارب46کروڑ13لاکھ ڈالرسے بڑھ کر6ارب48کروڑ53لاکھ ڈالر ہوگئے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرض ودیگر ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی آرہی ہے جس کو معاشی ماہرین تشویشناک قرار دے رہے ہیں۔ بیرونی قرض ادائیگیوں اور تجارتی وکرنٹ اکاونٹ خسارے کے باعث ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائرپر دباؤ بڑھ گیا، ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر مزید26کروڑ86لاکھ ڈالر کی کمی سے15ارب52کروڑ15لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…