بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اُڑان،قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا،سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قیمت میں بھی اضافہ

datetime 28  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں گراوٹ کی رفتار تیز ہوگئی ،جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 126روپے سے بھی تجاوز کرگیا ۔ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی جب کہ سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزا نٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید124.25روپے اور قیمت فروخت124.35روپے مستحکم رہی

جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید40پیسے کانمایاں ضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید125.40روپے سے بڑھ کر125.80روپے اور قیمت فروخت125.70روپے سے بڑھ کر126.10روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔زرائع کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے پیش نظر ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ فروخت کرکے ڈالر کی خریداری کا رجحان بھی دیکھا جارہا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ روز یورو کی قدر میں ایک روپے کی کمی ہوئی اور یورو کی قیمت خرید146.30روپے سے گھٹ کر145.30روپے اور قیمت فروخت148.30روپے سے گھٹ کر147.30روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید70پیسے کی کمی سے164.20روپے سے گھٹ کر163.50روپے اورقیمت فروخت 166.20روپے سے گھٹ کر165.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سعودی ریال کی کی قیمت خرید33.40روپے سے بڑھ کر33.50روپے اور قیمت فروخت33.80روپے سے بڑھ کر33.90روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید34.30روپے سے بڑھ کر34.40روپے اور قیمت فروخت34.70روپے سے بڑھ کر34.80روپے ہوگئی۔ چینی یو آن کی قیمت خرید18.50روپے اورقیمت فروخت اور قیمت فروخت19.50روپے مستحکم رہی ۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…