پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بلاول بھٹو کا سہیل انور سیال کے بیان پر اظہار ناراضی ،سخت سرزنش،سہیل انور سیال اپنی بات پر ڈٹ گئے، دوٹوک اعلان کردیا 

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سہیل انور سیال کے غیرذمہ دارانہ بیان کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی سخت سرزنش کی ہے،پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے غیرذمہ دارانہ بیان پر سہیل انور سیال سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے بازپرس کی ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال نے کہا کہ اسمبلی فلور پر دئیے گئے اپنے بیان پر آج بھی قائم ہوں میں نے کسی اردو اسپیکنگ کے خلاف نہیں بلکہ اس اس سوچ کے خلاف بیان دیا جو آج بھی بھارت میں جاکر کہتے ہیں کہ ہم پاکستان بنا کر غلطی کی میرا بیان بارہ مئی اور بلدیہ فیکٹری جیسے سانحات کرنے والوں کے خلاف تھا خود مہاجر ہوں مہاجروں کے خلاف بات کا سوچ بھی نہیں سکتا میرے خلاف بات کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ میرا جمہوریت پسند جماعت سے تعلق ہے محمد حسین نے متنازعہ تقریر کی میری سگی چاچی اردو اسپیکنگ ہے میرے گاں فریداباد میں اردو اسپیکنگ لوگ آباد ہیں میری تقریر کو غلط رخ دیا گیا جو سندھ توڑنے کی بات کریگا ہم اسکے خلاف ہیں اردو اسپیکنگ اور سندھی بولنے والے بھائی بھائی ہیں ہم ہجرت کرنے والوں کے خلاف نہیں ہیں میرے خاندان نے خود پنجاب سے ہجرت کی ہے میرے حوالے سے کہا گیا کہ میرے بڑے بنیوں کے نوکر تھے وہ سن لیں ہم تب بھی زمیندار تھے آج بھی زمیندار ہیں جو سندھ کے خلاف بات کرے گا ہم اس کے خلاف ہیں پاکستان سندھ اسمبلی کی قرارداد پر قائم ہوا ہے میری تقریر لسانیت پھیلانے کے خلاف تھی میری تقریر چلانے سے پہلے خدارا محمد حسین کی تقریر چلائیں جس کی پہلے تقریر تھی انہوں نے کہا کہ ہم سندھ والوں کو پالتے ہیں میں نے بوری بند لاشوں کی سیاست کرنے والوں کے خلاف بات کی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…