بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

دبئی اور ابو ظہبی کا ویزا فری کر دیا گیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے دبئی اور ابوظہبی ائیرپورٹ پر ٹرانزٹ ویزا 48 گھنٹے کیلئے فری کردیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی حکام کے مطابق 50 درہم کی ادائیگی پر ویزے کی معیاد 4 دن تک بڑھ سکتی ہے، ٹرانزٹ ویزا لینے کے لئے ہوائی اڈوں پر خصوصی کاؤنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے سیاحت کو مزید فروغ دینے

کے لیے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی،نئے قانون سے سیاحتی لاگت میں کمی واقع ہو گی۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی۔متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے موسم گرما سے بھرپور لطف لینے کے لیےخوش خبری کا اعلان کرتے ہوئے 18 سال سے کم عمر افراد کو ویزا فیس کی ادائیگی سے مستثنی قرار دے دیا۔یو اے ای کی کابینہ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں سیاحت کی غرض سے آنے والے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی گئی ہے یہ قانون ہر سال موسم گرما کے دوران 15 جولائی سے 15 ستمبر تک لاگا ہوگا، نیا قانون نہ صرف سیاحت پر آنے والے خاندانوں کے لیے کافی مددگار ثابت ہوگا بلکہ اس سے گھرانوں کی سیاحتی لاگت میں بھی کمی واقع ہوگی۔کابینہ کے اس فیصلے سے متحدہ عرب امارات کی عالمی سیاحت کے شعبہ میں حیثیت مزید نمایاں ہوگی اور یہ اقدام دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ بھی کرے گا۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے ایئرپورٹس کے ذریعے ہرسال کروڑوں لوگ دنیا بھر کا سفر کرتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق رواں برس کے صرف پہلے چار ماہ کے دوران 3 کروڑ 28 لاکھ مسافروں نے یو اے ای کے ایئرپورٹس کا استعمال کیا۔ بہت سے مسافر یو اے ای کے

ہوٹلوں، یہاں سیاحوں کو ملنے والی بہترین سہولیات اور سارا سال جاری مختلف فیسٹیول سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔  متحدہ عرب امارات نے سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی،نئے قانون سے سیاحتی لاگت میں کمی واقع ہو گی۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے 18 سال سے کم عمر بچوں کی ویزا فیس معاف کردی۔متحدہ عرب امارات کی انتظامیہ نے موسم گرما سے بھرپور لطف لینے کے لیے خوش خبری کا اعلان کرتے ہوئے 18 سال سے کم عمر افراد کو ویزا فیس کی ادائیگی سے مستثنی قرار دے دیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…