منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

بے گھر افراد کیلئے خوش خبری!وزیراعظم کی بڑی مشکل حل ہو گئی 50لاکھ گھروں کی تعمیر! پاک فوج میدان میں آگئی ،بڑااعلان کر دیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے بے گھر افراد کو خوش خبری دیتے ہوئے اکتوبر کے وسط میں درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ’’ اپنا گھر‘‘ کے نام سے اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ اتھارٹی بنانے کیلئے پنجاب اور کے پی اسمبلیوں سے قرار داد منظور کروائی جائے گی۔ جمعہ کو حکومت نے بے گھر افراد کو خوشخبری دیتے ہوئے 15 اکتوبر سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ کلر کہار اور بھیرہ کے

درمیان نیا شہر بھی آباد کرنے کی تجویز کی گئی۔ اپنا گھر کے نام سے اتھارٹی قائم کی جائے گی۔ اتھارٹی بنانے کیلئے پنجاب اور کے پی اسمبلیوں سے قرار داد منظور کروائی جائے گی۔جبکہ پاک آرمی نے وزیراعظم کے اس کار خیر میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کے منصوبے کا آغاز اگلے ماہ سے شروع کر دیا جائے گا۔ 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کے منصوبے پر پاک فوج نے بھی حکومت کو تعاون کی شاندار پیشکش کر دی ہے۔ اس حوالے سے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ کے اجلاس میںلیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے اپنے افسران اور جوانوں کے لیے رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آرمی کے تجربات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی ہے ۔انہوں نے 50 لاکھ رہائش گاہوں کی فراہمی کے لیے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے فوجی تجربہ کے ساتھ خدمات کی فراہمی کی پیشکش بھی کی۔ وفاقی حکومت بے گھر افراد کیلئے قانون سازی کرے گی ۔ 15 اکتوبر سے گھروں کی طلب کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا کہ کتنی ڈیمانڈ ہے اور کس کس کیٹیگری کے لوگ اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ مرکز کی سطح پر قائم ٹاسک فورس نے ابتدائی ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔ اس حوالے سے نادرا کی مدد سے ایک فارم تیار کیا جائے گا اس فارم کو عوام پر کرنے کے بعد معمولی فیس کے ساتھ مقررہ بنک میں جمع کروائیں گے۔ اس حوالے سے پنجاب اور فیڈرل حکومتوں کو اندازہ ہو گا کہ مطلوبہ افراد کی ڈیمانڈ کتنی ہے

اور بے گھر افراد کی مالی حیثیت کتنی ہے اس کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا ۔اس حوالے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 9 اکتوبر کو اعلان متوقع ہے ۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ کے اجلاس میںلیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے اپنے افسران اور جوانوں کے لیے رہائشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آرمی کے تجربات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی ہے ۔انہوں نے 50 لاکھ رہائش گاہوں کی فراہمی کے لیے منصوبے پر عملدرآمد کے لیے فوجی تجربہ کے ساتھ خدمات کی فراہمی کی پیشکش بھی کی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…