منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

افغانیوں کے بعدچینی باشندوں نے پاکستان کی اہم مارکیٹوں پر یلغار کردی،مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں میں دکانوں اور مکانات کی خریداری،مقامی افراد کے ہوش اُ ڑ گئے

datetime 27  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)کراچی میں چینی باشندوں نے جائیدادیں خریدنا شروع کردیں اور پرکشش کرایہ پر دکانیں اور مکانات بھی حاصل کرلیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز بھی چینی باشندوں کو خصوصی پروٹوکول دے رہے ہیں۔ زائد کمیشن حاصل کرنے کے لیے چینی باشندوں کو شہر کی گنجان مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں میں بہترین مکانات اور دکانیں دکھا رہے ہیں۔ دوسری جانب تاجر برادری میں ان خبروں سے تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر شرجیل گوپلانی کے مطابق

مختلف مارکیٹوں میں چینی باشندوں کے دکانیں لینے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جوکہ کافی تشویشناک ہے، ملکی معیشت پہلے سے تباہی کا شکار ہے بے روزگاری میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے ملک بھر میں کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، تاجر برادری دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اس صورتحال میں چینی باشندوں کا کراچی سمیت ملک بھر میں جائیدادوں پر قابض ہونا تشویشناک ہے۔ پاکستان جیولرز اینڈ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد نے بتایا کہ ملکی صورتحال کے باعث کاروبار ٹھپ ہو چکا ہے لوگ بے روزگاری کا شکار ہے۔ پانی، بجلی، گیس و دیگر مسائل سے تاجر برادری دوچار ہے، اگر چینی باشندوں نے جائیدادیں خریدنا شروع کردی تو پاکستانی کہاں جائیں گے۔ آل سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے کہاکہ چینی باشندوں کی یلغار سے پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان آجائے گا، سی پیک منصوبے کی آڑ میں چینی باشندوں کا پاکستان آنا خطرناک ہوگا۔ سیکرٹری عبدالرحمن نے کہاکہ چینی باشندے سی پیک منصوبے کی آڑ میں پاکستان کو اپنی آماجگاہ بنانا چاہتے ہیں پاکستان میں پہلے سے چینی اشیا کی یلغار ہے جس سے ملکی صنعت تباہ ہو چکی ہے اور صنعتوں میں کام کرنے والے بے روزگار ہو چکے ہیں۔ نائب صدر سلیم الدین راجپوت نے کہاکہ مارکیٹوں میں چینی باشندوں کا جائیدادیں خریدنا تشویشناک ہے۔

افغان باشندوں کی طرح چینی باشندوں کو ریلیف دینا خطرناک ہوگا۔ آل کراچی موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد احسان گجر نے کہاکہ چینی باشندوں کا مارکیٹوں میں جائیدادیں خریدنا خطرے کی گھنٹی ہے، حکومت کو اس بارے میں سوچنا ہوگا۔ آل سٹی تاجر اتحاد کے چیئرمین حکم شاہ، صدر حماد پونا والا و دیگر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کا کراچی کی مارکیٹوں میں جائیداد خریدنا ملکی سلامتی پر حملے کے مترادف ہے۔ حکومت سی پیک منصوبے کی حد تک

چینی باشندوں کو رعایت دے۔ آرام باغ تاجر اتحاد کے چیف پیٹرن سلیمان سومرو اور چیئرمین سید کلیم الدین نے کہاکہ چینی باشندوں کی کراچی کی مارکیٹوں میں جائیدادوں پر قبضے کا منصوبہ خطرناک ہوگا پاکستانی تاجر کبھی بھی اپنے حق پر کسی کو قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حنیفہ بروسٹ اینڈ برگرز کے سی ای او محمد سعید حنیفہ نے کہاکہ چینی باشندوں کا افغان باشندوں کی طرح پاکستان آنا اور جائیدادیں خریدنا خطرناک عمل ہے غیر ملکیوں کو پاکستانی شہریت دینا بھی درست نہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…