منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز سے متعلق سوشل میڈیا پرجھوٹ اور ہتک آمیز مواد کی تشہیر کرنیوالوں کی شامت ،بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز سے متعلق سوشل میڈیا پر’جھوٹ اور ہتک آمیز مواد‘ کی تشہیرکے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں سائبر کرائم کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے ان ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر ’ہتک آمیز مواد‘ کی تشہیر کا انکشاف ہواجو ہائی پروفائل مقدمات کی سماعت کررہے ہیں۔

قائم مقام رجسٹرار نے مقدمہ ایف آئی آر میں رجسٹرڈ کرادیا۔ایف آئی آر کے مطابق ایف آئی اے کو ہدایت جاری کی گئی کہ ’معاملے کی تحقیقات کرکے فوری طور پر رپورٹ جمع کرائی جائے‘۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد ریٹائرڈ کیپٹن محمد صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں اپیلوں پر فیصلہ آنے تک معطل کی تھیں۔ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر ہتک آمیز مواد کی تشہیر کا سلسلہ اسی تناظر میں دیکھا گیا ۔ایف آئی اے نے نامعلوم افراد کے خلاف الیکرونک کرائم ایکٹ 2016کے سیکشن 10 اے ، 11، 20 سمیت پی پی سی 109 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ انکوائری کے دوران تکنیکی ماہرین نے ایف آئی اے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹر سے تمام مواد طلب کرلیا جس میں یوٹیوب کی 3 ویڈیوز اور ایک فیس بک اکاؤنٹ کی نشاندہی کی گئی ۔نتائج کی روشنی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے عدالتی حکم نامہ فیس بک انتظامیہ کو کو ارسال کردیا تاکہ مذکورہ یوٹیوب چینل کے سبسکرائبر کے اکاؤنٹ کی معلومات فراہم کی جائیں۔تاہم اس سلسلے میں یوٹیوب انتظامیہ کو بھی حکم نامہ ارسال کیا جا چکا ہے اور ان کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔علاوہ ازیں مذکورہ معاملے پر پی ٹی اے نے نظر ثانی شروع کردی اور مبینہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے فوکل پرسن سے شکایت کی ہے اور مبینہ شخص کی ابتدائی معلومات طلب کی ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…