منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ جاری کردیا،نواز شریف، شہباز شریف ، رانا ثنااللہ سمیت دیگر سابق حکومتی شخصیات کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ جاری کردیا،نواز شریف، شہباز شریف ، رانا ثنااللہ سمیت دیگر سابق حکومتی شخصیات کیلئے بڑی خوشخبری لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے سانحہ ماڈل ٹان کیس کا فیصلہ سنا دیا‘نواز شریف، شہباز شریف ، رانا ثنااللہ سمیت دیگر سابق حکومتی شخصیات کو سانحہ ماڈل ٹان استغاثہ میں بری الذمہ قرار دے دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے نواز شریف، شہباز شریف ، رانا ثنااللہ سمیت دیگر سابق حکومتی شخصیات کو سانحہ ماڈل ٹان استغاثہ کیس میں طلب کیے جانے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بری الذمہ قرار دے دیا۔ عدالت نے سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی طلبی کیخلاف درخواست پربھی فیصلہ سنا دیا ،سابق آئی جی مشٹاق سکھیرا نے انسداددہشتگردی کی عدالت کے طلب کرنے کے حکم کو چیلنج کیا تھا،مشتاق سکھیرا نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ سانحہ ماڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے ،میرا نام استغاثہ سے خارج کیا جائے۔ادارہ منہاج القران کے ڈائریکٹر جواد حامد کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ انہوں نے انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت استغاثہ میں نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف،سعد رفیق، پرویز رشید، عابدہ شیر علی اورد چودھری نثار کے نام شامل کیے۔جو اے ٹی سی نے خارج کردیئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ نواز شریف اور شہباز شریف سمیت دیگر کینام استغاثہ میں شامل کیے جائیں اور انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…