ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بناکر ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جو رہتی دنیا تک یاد رہے گا،عثمان بزدارمیں ایسی کیا بات ہے؟ معروف صحافی کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بناکر ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جو رہتی دنیا تک یاد رہے گا،عثمان بزدارمیں ایسی کیا بات ہے؟ معروف صحافی کے حیرت انگیز انکشافات لاہور(نیوزڈیسک)‘‘تحریک انصاف کی تیاری نہیں تھی یہ بس خوش فہمی کی دنیا میں تھے، انکی کمیٹیاں ایک سال پہلے بننی چاہیءں تھیں ، اور جو عثمان بزدار کو لگایا وہ تو ایسا کارنامہ ہے کہ رہتی دنیا تک یاد رہے گااس پر لطیفے بنیں گے، وہ تو فائل نہیں پڑھ سکتے ، نہ ہی بات کر سکتے ہیں’’ ۔

ہارون رشید کی تحریک انصاف پر تنقید، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف صحافی ہارون الرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات کئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے عثمان بزدار کا انتخاب ایک ایسا کارنامہ ہے جو رہتی دنیا تک یاد رکھاجائے گا اور اس پر لطیفے بھی بنیں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کوئی تیاری نہیں تھی ، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد کیا کرنا ہوگا یہ خواب دیکھ رہے تھے کہ ہم حکومت میں آئیں گے اور سب ٹھیک کردیں گے، انہوں نے بڑے بڑے دعوے کئے ،منسٹر ہاؤس اور گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کا کہا ان کی کوئی تیاری نہیں تھی، انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کو حکومت میں آنے سے پہلے تھنک ٹینک بنانے چاہئیں انہوں نے کہا کہ اگر پی آئی اے ، سٹیل مل اور دیگر اداروں کی حالت بہتر بنانے کے لئے پہلے سے کوئی تیاری کی جاتی تو آج صورتحال مختلف ہوتی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ عثمان بزدار کو ایک ڈمی کی طرح بٹھایاگیا ہے اصل میں اس عہدے پر جہانگیر ترین کو لایاجانا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…