ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ بڑا فراڈ ، کراچی میں ایسا کام ہوگیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 26  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی(نیوزڈیسک)تفصیلات کے مطابق کراچی میں قبضہ مافیا صدر مملکت عارف علوی کا پلاٹ بھی ہڑپ کر گئی۔ کٹنگ کے بعد پلاٹ فروخت بھی کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے کراچی میں 400گز کا پلاٹ1978ء میں خریدا تھا جو انہوں نے الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف کو دی گئی اثاثوں کی تفصیلات میں بھی ظاہر کیا ہے۔ مگر موقع پر ان کے پاس پلاٹ نہ ہے بلکہ صرف کاغذات ہیں عارف علوی کے اس پلاٹ پر قبضہ

مافیا نے پہلے قبضہ کیا اور کٹنگ کے بعد پلاٹ فروخت بھی کر دیا۔ حتیٰ کہ اس پلاٹ پر 2011ء میں مکان بھی تعمیر کر لیا گیا۔ عارف علوی کے اس پلاٹ کی 40سال قبل قیمت50ہزار روپے تھی یہ پلاٹ کے ڈی اے کے افسران کی ملی بھگت سے فروخت ہوا۔ عارف علوی نے فروری2017ء کو کے ڈی اے میں درخواست بھی دی مگر کوئی کارروائی نہ ہوئی عارف علوی صدر تو بن گئے مگر کئی سال گزرنے کے باوجود بھی اپنے پلاٹ کا قبضہ نہ چھڑا سکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…