بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

نیب کی کارکردگی کے بھارت سمیت دنیا بھر میں چرچے، لوٹے گئے اربوں روپے سرکاری خزانے میں جمع کروانے کے بعد جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک پراجیکٹ میں شفافیت کیلئے پاکستان اور چین میں معاہدہ طے ہے، نیب صرف پاکستان نہیں سارک ممالک کیلئے بھی رول ماڈل ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹ میں شفافیت کیلئے پاکستان اور چین میں معاہدہ طے ہے،ایشیائی ممالک میں پاکستان میں تیزی سے کرپشن پر قابو پایا جا رہا ہے،نیب اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے 175سے 116ویں نمبر پر آ گیاہے،نیب صرف پاکستان نہیں سارک

ممالک کیلئے بھی رول ماڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور عالمی اقتصادی فورم نے بھی نیب کی کارکردگی کو سراہا ہے، کرپشن کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب نے 297ارب روپے کی لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی ہے، نیب افسران کی سالانہ کارکردگی جانچنے کیلئے گریڈنگ سسٹم متعارف کرادیا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے نیب کی اینٹی کرپشن اسٹرٹیجی کو کئی اداروں نے تسلیم کیا ہے۔ نیب کی کارکردگی کے بھارت سمیت دنیا بھر میں چرچے ہو رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…