منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بھارت 28 اور 29 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف کیا کرنیوالا ہے؟ سینئر صحافی نصرت جاوید کا انکشاف‎

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی نصرت جاوید نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت 28 اور 29 ستمبر 2016ء کو بھارت نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہمارے کشمیر میں آ کر سرجیکل سٹرائیک کیا ہے، معروف صحافی نے کہا کہ وہاں پر بھی تھوڑا بہت شور شرابا ہوا لیکن ظاہر ہے کہ یہ ان کے اپنے انٹرسٹ میں تھا کہ یہ بڑھک لگا دی ان کی فوج نے تو وہاں بھی لوگ بھی ٹھیک ہیں

کہ کیوں سوال کیا جائے، سوائے چند لوگوں نے اس پر سوال اٹھایا،  معروف صحافی نے کہا کہ اب 28 اور 29 ستمبر کو دو دن اس نام نہاد سرجیکل سٹرائیک پر پورے انڈیا میں جشن منایا جائے گا، اس پر وہ جنگی جنون کو اس لیول پر لے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہاں پر وزیر تعلیم ہے مگر وہ ہیومن ڈویلپمنٹ ریسورس کا وزیر ہوتا ہے، مختلف یونیورسٹیاں ان کے ماتحت ہوتی ہیں، ان سب کو وفاقی حکومت کی طرف سے ہدایات دی گئی ہیں کہ آپ اس موضوع پر خصوصی سیمینار رکھیں اور ان سیمینارز میں دفاعی ماہرین کو بلائیں تاکہ وہ بتائیں کہ کس طرح سرجیکل سٹرائیک ہوئی تھی، معروف صحافی نے کہا کہ آپ 28 اور 29 ستمبر کو جشن منا رہے ہوں گے تو اس دوران اگر جو لوگ کشمیر میں جھگڑا کر رہے ہیں وہ کچھ کر دیں تو آپ اس بات کا بڑے آرام سے ہم پر الزام لگا دیں گے، معروف صحافی نے کہا کہ بے شک الیکشن وہاں ہونے جا رہے ہیں لیکن پھر بھی یہ بات جنگی جنون کو ہوا دینے کے لیے کی جا رہی ہے۔ معروف صحافی نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ بھارت کے آرمی چیف نے پاکستان کو سرپرائز دینے کی باتیں کیں، انہوں نے کہا کہ ایک آرمی چیف ایسی احمقانہ باتیں کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…