ہفتہ‬‮ ، 26 ستمبر‬‮ 2026 

کریم نے بھارت کی ماس ٹرانسپورٹیشن کمپنی کمیوٹ خرید لی

datetime 25  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی مشرق وسطیٰ کی کمپنی ‘کریم’ نے آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک کی آن لائن ماس ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات فراہم کرنے والی ایپ خرید لی۔ کریم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشرق وسطیٰ کی کمپنی نے بھارت کی آن لائن سفری سہولیات فراہم کرنے والی تیسری بڑی ایپ ‘کمیوٹ’ کو خرید لیا۔

بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کریم نے بھارتی آن لائن ایپلی کیشن کو کتنی مالیت میں خریدا، تاہم بتایا گیا کہ ‘کمیوٹ’ کے ذریعے 100 روٹس پر بسیں اور دیگر گاڑیاں چلتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ‘کمیوٹ’ کو 2015 میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) میں گریجوئیشن کرنے والے 6 طالب علموں نے بنایا تھا اور اب تک اس ایپ کے ذریعے گاڑیوں نے 70 ہزار بار سفر کیا ہے۔ تفصیلات میں مزید بتایا گیا کہ اس ایپ کے ذریعے 50 ہزار کارکنان عوام کو سفری سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور اس ایپ کو برطانیہ کی آئل فرم شیل سمیت دیگر اداروں کا تعاون حاصل تھا۔ خیال رہے کہ ‘کمیوٹ’ ایپ کے ذریعے صرف بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کی بڑی بسیں اور دیگر گاڑیاں سفری سہولیات فراہم کرتی ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے حیدرآباد شہر کے 100 روٹس پر چلنے والی بسیں اور دیگر گاڑیاں سفری سہولیات فراہم کرتی ہیں۔ امریکی کاروباری نشریاتی ادارے ‘بلوم برگ’ نے اپنی رپوٹ میں بتایا کہ اگرچہ کریم نے ‘کمیوٹ’ کو خریدنے کی رقم نہیں بتائی،تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کا سودہ کم سے کم 2 ارب ڈالر یا اس سے زائد رقم میں ہوا ہوگا۔ کریم نے بھارت کی اس ایپ کو ایک ایسے وقت میں خریدا ہے، جب کہ اسے خریدنے کے لیے امریکی کمپنی ‘اوبر’ کوششیں کر رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ‘اوبر’ اور ‘کمیوٹ’ کے درمیان گزشتہ ہفتے سے مذاکرات جاری تھے، تاہم اب اسے ‘کریم’ نے خرید لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…