پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نااہلی کیس ! سپریم کورٹ میں کل کیا کام ہونے جارہا ہے؟ بڑی خبر آگئی

datetime 23  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت(آج) پیر کو ہو گی، عدالت عظمیٰ جعلی بنک اکاونٹس کیس کی سماعت کرے گی،ایف آئی اے کی درخواست پرعبدالمجید اورعبدالغنی مجید کے میڈیکل بورڈ بنانے سے متعلق کیس کی سماعت بھی(آج) ہو گی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا،

بنچ نقیب اللہ محسود قتل سے متعلق کیس کی بھی سماعت کرے گا جبکہ ججز اور سرکاری افسران کی دوہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت بھی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم بنچ وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت(آج) پیر کو کرے گا۔ یہی بینچ خود کار اسلحہ لائسنس کی منسوخی کیخلاف درخواست اور تطہیر بنت پاکستان کیس کی بھی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بنچ دیا مر بھاشا اور مہمنڈ ڈیمز کی تشہیری مہم سے متعلق کیس کی سماعت (آج) پیر کے روز کرے گا۔ (کل)منگل کے روز یہ بنچ کراچی میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ سے دس سالہ امل کے قتل کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔ایل ڈی اے کی غیر قانونی پٹرول پمپس کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس، این جی اوز سے متعلق از خود نوٹس کیس، این آر او سے متعلق کیس، شریف خاندان کے خلاف ریفرنس منتقلی سے متعلق کیس، پاکستان پیٹرولیم اور ایشیا آئل کے درمیان ڈیل سے متعلق کیس، سابقہ حکومت پنجاب کی جانب سے میڈیا میں اشتہار دینے سے متعلق کیس اورا صغر خان کیس کی سماعت (کل) منگل کو ہو گی۔بدھ کے روز عدالت عظمی کا تین رکنی بینچ مظفر گڑھ میں محکمہ اوقاف کی زمین سے متعلق کیس، ای او بی آئی کے سابق چیئرمین کیخلاف ازخود نوٹس کیس، مارگلہ ہل میں درختوں کی کٹائی سے متعلق کیس، بحریہ ٹاون راولپنڈی کی جانب سے ڈڈھوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس اورلاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔

کرکٹر خالد لطیف کی پی سی بی ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت بدھ کو ہو گی جب کہ جعلی شادیوں کے ذریعے خواتین کی افغانستان سمگلنگ سے متعلق کیس کی سماعت بھی بدھ کو ہوگی۔عدالت عظمی شاہین ائیرلائن کی پرواز میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت بدھ کو کرے گی جبکہ ورکرز ویلفئیر فنڈ کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات کو ہو گی۔لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس، بھاشا ڈیم کی حدود کے تعین، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے امتحانات سے متعلق کیس اور میڈیا لاجک کے کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔تین رکنی بنچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عمر عطا بندیال شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…