بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، شہباز شریف کا بپن راوت کی گیدڑ بھبکی پرشدیدردعمل 

datetime 22  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ماں دھرتی کی عزت، وقار، تحفظ، دفاع اور سلامتی کیلئے فوج اورعوام ایک ہیں،بھارتی آرمی چیف کو دھمکی دینے سے پہلے ماہ ستمبر کی تاریخ یاد کرلینی چاہیے تھی۔

ہفتہ کوبھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ماں دھرتی کی عزت، وقار، تحفظ، دفاع اور سلامتی کیلئے فوج اورعوام ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج دفاع وطن کے مقدس فرض کی بجا آوری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاک فوج سے بدلہ لینے کی بات کرنے والے جان لیں کہ ہر پاکستانی فوج کا سپاہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی غیرذمہ داری جنوبی ایشیا میں امن اور خطے میں ترقی کی دشمن ہے، بھارتی فوج اپنے جنگی جنون کو لگام دے، خطے کو بیامنی کی بھینٹ نہ چڑھائے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی بھارتی مہم جوئی پر پوری قوم اپنی شیردلیر بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔خیال رہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے پاکستان کو گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان وہی کررہا ہے جو کرتا آیا ہے، پاکستان کو درد محسوس کرانیکا وقت آگیا۔بھارتی جنرل راوت نے مزید اقدامات کرنے کی بڑھک بھی ماردی اور کہا کہ ہم اپنی اگلی کارروائی کی تفصیلات بتا نہیں سکتے، بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائز ہوتا ہے۔  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ماں دھرتی کی عزت، وقار، تحفظ، دفاع اور سلامتی کیلئے فوج اورعوام ایک ہیں،بھارتی آرمی چیف کو دھمکی دینے سے پہلے ماہ ستمبر کی تاریخ یاد کرلینی چاہیے تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…