پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

چیف جسٹس کیخلاف نازیبا گفتگو ،فیصل رضا عابدی بُری طرح پھنس گئے ،دھماکہ خیز احکامات جاری

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا گفتگو پر اسلام آباد پولیس نے فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں پی آر او سپریم کورٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے میں انسداد دہشت گردی  اور دیگر دفعات شامل ہیں۔ فیصل رضا عابدی کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 228،500، 505 دو، 506 اور 34 کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ7 اے ٹی اے بھی لگائی گئی ہے۔ فیصل رضا عابدی کے خلاف سائبر کرائم ونگ میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس کے خلاف بازیبا کلمات ادا کئے۔پروگرام آئن ایئر جانے کے بعد فیصل رضا عابدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی، جس میں انہوں نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو تضحیک کا نشانہ بنایا اور دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے۔ پولیس کے مطابق متعلقہ خاتون اینکر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی 2009ء سے 2013ء تک پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر رہے، اس دوران وہ کئی قائمہ کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔ فیصل رضا عابدی پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر رہے ہیں، تاہم پارٹی سے اختلاف کے باعث وہ پارٹی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…