منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

بھاشا ڈیم کی تعمیر کے خلاف بھارت کا خوفناک منصوبہ سامنے آگیا جان کر چیف جسٹس بھی پریشان ہو جائینگے کیونکہ۔۔

datetime 20  ستمبر‬‮  2018 |

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے ڈیمز تعمیر کرنے کا اعلان ، بھارت کی نیندیں حرام ،پاکستان دشمنی میں تمام حدیں عبور کرتے ہوئے بھاشا ڈیم کی تعمیر کے خلاف یو این او میں درخواست دینے کی تیاریاں کر لیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سےپانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے ڈیمز تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

جس کے بعد بھارت کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور پاکستان کے ازلی دشمن نے پاکستان کو صحرا میں تبدیلی کرنے کے اپنے بھیانک منصوبے کو خاک میں ملتے دیکھ کر پاکستان میں نئے طریقے سے حملہ آور ہونے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ بھارت نے یو این او میں بھاشا ڈیم کی تعمیر کیخلاف درخواست دینے کی تیاریاں کر لی ہیں،اس درخواست میں یہ موقف اختیار کیا جائیگا کہ ڈیم کے متاثرین نے بھارت سے رابطہ کیا کہ اس ڈیم کے بننے سے ان کو نقصان ہو گا ا س لیے اس ڈیم کو رکوانے میں ہماری مدد کی جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق بھاشا ڈیم کے خلاف یو این او میں درخواست دینے کے حوالے سے بھارت کا ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے۔پاکستان کے اندر کن کن قوتوں کی سپورٹ حاصل کرنی ہے ، کن کن سیاسی علاقائی جماعتوں کے وکررز اس ڈیم کے خلاف باہر نکلیں گے اور کس طریقہ سے اس کو متنازعہ بنایا جائیگا تا کہ یو این او میں جو قرارداد پیش کی جائے اس کو درست ثابت کیا جا سکے۔اس معاملے پر بھارت کی ٹیم نے سفارتی سطح پر بھی اس حوالے سے کام شروع کر رکھا ہے اورپاکستان مخالف ممالک کو اس پر اعتماد میں لے کر عالمی پریشر بنانے کا کام پر بھی عمل شروع کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈیمز کی مخالفت کرنے والے مختلف گروہ کو بھاری فنڈنگ بھی کی گئی ہے اور سنگاپور کے اندر اس حوالے سے ایک اجلاس بھی ہو چکا ہے جس میں پاکستان

سے کچھ افراد کو بھی بلایا گیا تھا اور ان کو بھی بھاشا ڈیم کو متنازعہ بنانے کے حوالے سے ٹارگٹ دیا گیا۔ بھاشا ڈیم میں آنے والا بہت سے رقبے کے حوالے سے بھی بہت سے افراد کو سازش اور پروپیگنڈے کیلئے تیار کیاگیا ہے کہ وہ عالمی عدالت یو این میں خود بھی درخواستیں دیں اور ان تمام چیزوں کی پشت پر بھی بھارت کھڑا ہو گا۔دوسری جانب پاکستان نے بھی سفارتی سطح پر اس سازش سے نمٹنے کے لیے تیاری شروع کر دی ہے۔ سیاسی مبصرین اور دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کبھی بھی پاکستان کو ترقی کرتے اور اپنے مسائل کو حل کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا، یہی وجہ ہے کہ بھارت اب اس طرح کے حربے آزمانا شروع ہو گیا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…