پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت نے ٹی وی چینلز کی مانیٹرنگ کرنیوالے ادارے پیمرا کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا کیونکہ۔۔

datetime 20  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ دیسک)حکومت کا پیمرا اور پریس کونسل کوختم کرنے کا فیصلہ، پیمرا ختم کر کے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنائی جائیگی جو کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے معاملات دیکھے گی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے پیمرا اور پریس کونسل کوختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیمرا ختم کر کے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنائی جائیگی جو کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے معاملات دیکھے گی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نظر ثانی کمیٹی بنائی گئی ہے جو اشتہاروں کے معاملات کو دیکھے گی۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن نے سینٹ سے آج اس لئے واک آئوٹ کیا کیونکہ پوچھا جا رہا تھا کہ گزشتہ ادوار میں حکومتوں نے کتنے پیسے اشتہارات پر لگائے۔ گزشتہ حکومت اشتہاروں پر ہی چل رہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کاسینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ غیرسنجیدہ عمل ہے، اپوزیشن نے بہانہ بناکرواک آؤٹ کیا،دیکھناہے اپوزیشن آگے جاکرکتنی سنجیدگی کامظاہرہ کرتی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ حکومت ملک کے بڑے مسائل کو دیکھ رہی ہے ، عمران خان اکثریت نہ ہونے کے باوجودسینیٹ میں آئے،نوازشریف بطور وزیراعظم سینیٹ میں قدم نہیں رکھتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کیلئے پارلیمنٹ جعلی ہے لیکن صدرمملکت بنناچاہتے ہیں،ہم دیکھ رہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کی پارٹی کتنی سنجیدہ ہے ،پارلیمان کی کارروائی سرکاری ٹی وی پر عوام کے سامنے آئے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کیلئے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نیشنل کے چینل کوپی ٹی وی سیاست بنا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…