جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے ان 2ملزموں کو تختہ دار پر نہ لٹکایا جائے کیونکہ۔۔۔سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے دو ملزمان کی سزاؤں پر عبوری عمل درآمد روک دیا۔ ملزم طاہر علی کے والد سید نبی نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ملزم طاہر علی پر 2009 میں فوج کے ایک صوبیدار اور ایک حوالدار کے قتل کا الزام ہے ۔جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ملزم طاہر علی کے وکیل مسعود الرحمان نے عدالت کو بتایا کہ ملزم طاہر علی نے 2010 میں

گرفتاری دیدی تھی،ملٹری کورٹ نے 20 جولائی 2017 کو ملزم کو سزائے موت سنائی تھی،پشاور ہائیکورٹ نے ملزم کی سزائے موت کی سزا کو برقرار رکھا۔ملزم حبیب الرحمان کو بھی دہشت گردی کے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔عدالت نے سزائے موت پانے والے دو ملزمان کی سزاؤں پر عبوری عمل درآمد ر روکتے ہوئے مقدمے کا حتمی فیصلہ ہونے تک ملزمان کو تحتہ دار پر نہ لٹکانے احکامات جاری کئے ہیں ۔کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…