پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ نے حکومت کو قومی اسمبلی میں چاروں طرف سے گھیر لیا،ایک ہی دن میں 4بڑے واقعات پر جواب طلب،مختلف تحاریک جمع کرا دی گئیں

datetime 18  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر تنازعہ ٗ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ٗلوڈشیڈنگ میں اضافہ اور یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کے خلاف تین مختلف تحاریک جمع کرا دی ۔ مسلم لیگ (ن)کے مطابق گیس کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا گیا ٗحکومت نے عوام پر مہنگائی بم گرایا۔ تحریک میں مطالبہ کیاگیا کہ حکومت جواب دے اور فوری قیمتیں واپس لی جائیں۔ اپوزیشن کی تحریک میں کہا گیاکہ اتنی قیمت کبھی تاریخ میں نہیں بڑھی ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے امریکی وزیر خارجہ کی متنازعہ بیان بازی پر بھی تحریک جمع کرا دی ۔ تحریک میں کہا گیاکہ پومپیو اور دفتر خارجہ کے متنازعہ بیانات سے جگ ہنسائی ہوئی،وزیر خارجہ ایوان میں آکر معاملے کی وضاحت کریں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کی جانب سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ اور یوٹیلٹی سٹورز کی بندش پر بھی تحریک جمع کرا دی گئی جس میں کہاگیا کہ ملازمین کے گھروں کا چولہا ٹھنڈا ہو جائیگا ۔ تحریک میں مطالبہ کیا گیاکہ حکومت غریبوں کو بیروزگار ہونے سے بچائے



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…