اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

کالاباغ ڈیم، مہمند ڈیم، بھاشا ڈیم سمیت کوئی بھی ڈیم قبول نہیں ! اہم سیاسی جماعت نے ڈیموں کی تعمیر کیخلاف تحریک شروع کردی، دھماکہ خیز اعلان

datetime 17  ستمبر‬‮  2018 |

حیدرآباد(این این آئی) سندھ نیشنل تحریک نے کالاباغ سمیت دریائے سندھ پر ڈیموں کی تعمیراور سندھ میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف 28 ستمبر کو حیدرآباد سٹی گیٹ سے حیدر چوک تک ریلی نکالنے اور سندھ بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے، چیف جسٹس پاکستان 6 کروڑ سندھیوں پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مقدمات قائم کر کے سزائیں دیں اس کہ باوجود بھی سندھی قوم دریائے سندھ پر کالاباغ ڈیم، مہمند ڈیم، بھاشا ڈیم سمیت کوئی بھی ڈیم قبول نہیں کیا جائے گا۔

سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری، مرکزی رہنماؤں لالا قربان سوڈڑو، نجیب احمد تھیبو، میر اللہ داد تالپور، ڈاکٹر عظمیٰ جوکیو اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ دریائے سندھ 6 کروڑ سندھی قوم کے جینے کا واحد ذریعہ ہے جس پر ڈیم بنانا سندھی قوم کو بے موت مارنے کے مترادف ہے، دریائے سندھ کا پانی سندھی قوم کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے اور چیف جسٹس کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ قوموں کی زندگیوں کے فیصلے کریں، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس چاہے 6 کروڑ سندھیوں پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مقدمات قائم کر کے سزائیں دے اس کہ باوجود بھی سندھی قوم دریائے سندھ پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دے گی، انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر کالاباغ ڈیم، مہمند ڈیم، بھاشا ڈیم سمیت کوئی بھی ڈیم قبول نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ سندھی قوم نے سندھ کے مفادات کے خلاف کام کرنے والے حکمرانوں اور آمر جنرلوں کے خلاف مذاحمت کی ہے اور مستقبل میں بھی دریائے سندھ کو بچانے کیلئے مذاحمت کریں گے، انہوں نے الزام لگایا کہ اسٹبلشمنٹ ایک سازش کے تحت چیف جسٹس اور وزیر اعظم کو پنجاب کے مفادات اور سندھ کے خلاف استعمال کر رہی ہے اگر وزیر اعظم اور چیف جسٹس نے بنگالیوں، افغانیوں سمیت تارکین وطن کو شناختی کارڈ دینے اور دریائے سندھ پر ڈیم بنانے کا اعلان واپس نہ لیا تو ملک میں ایک بار پھر سانحہ 71ء رونما ہوسکتا ہے، ملکی سالمیت کیلئے ضروری ہے کہ حکمران اور قومی ادارے اپنے اپنے دائرہ میں رہتے ہوئے کام کریں

اور قوموں کے حقوق اور وسائل پر ان کی ملکیت کو تسلیم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ سندھ میں تارکین وطن کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا وزیر اعظم عمران خان کا اعلان سندھیوں کو اپنی ہی دھرتی پر اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے جسے قبول نہیں کریں گے، تارکین وطن نہ صرف سندھ کے وسائل پر بوجھ ہیں بلکہ ان کی موجودگی میں سندھ کا امن بھی داؤ پر لگا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کو ملکی شہرت دینے کہ بجائے ان کو سندھ سے بیدخل کیا جائے اور دریائے سندھ سمیت سندھ کے معدنی، معاشی اور قدرتی وسائل پر سندھی قوم کا حق تسلیم کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…