جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

حکومت کی کفایت شعاری صدر مملکت عام پرواز سے کراچی پہنچے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے خصوصی طیارہ استعمال کیا ،کراچی کے عوام کو بڑا سرپرائز

datetime 16  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف حکومت کے تبدیلی وکفایت شعاری کے دعوی میں واضح تضا و صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی کے دورے پر قومی ایئر لائن کی عام پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے وہ اپنا سامان بھی خود باہر لیکر آئے

اس کے بر عکس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے دورہ افغانستان کے دوران خصوصی طیارہ لیکر کابل گئے تھے جبکہ ایک روزہ دورہ کرنے والے وزیر اعظم عمران خان بھی خصوصی طیارے میں سفر کرکے کراچی پہنچے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے موقع پر اتوار کو چھٹی کے باوجود شہر کی بعض سڑکیں بند کی گئیں اور شاہراہ فیصل سمیت دیگر علاقوں میں واقع پیٹرول پمپس بھی بند کرائے گئے واضح رہے کہ ملک میں عام پرواز میں سفرکرنے کی روایت مرحوم ملک معراج خالد 1996میں قائم کی تھی جب وہ وزیر اعظم پاکستان کی حیثیت سے عام پرواز میں سفر کر تے تھے اور 1600سی سی کی گاڑی میں بغیر پروٹوکول سفر کرتے تھے۔معراج خالد وہ واحد وزیر اعظم تھے جو معروف سماجی کارکن مرحوم عبدالستار ایدھی سے ملاقات کرنے کھارادرگئے اور عبدالستار اایدھی کے ساتھ فٹ پاتھ پر بیٹھ کر حلوہ پوری کا ناشتہ کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف حکومت کے تبدیلی وکفایت شعاری کے دعوی میں واضح تضا و صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی کے دورے پر قومی ایئر لائن کی عام پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے وہ اپنا سامان بھی خود باہر لیکر آئے اس کے بر عکس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے دورہ افغانستان کے دوران خصوصی طیارہ لیکر کابل گئے تھے جبکہ ایک روزہ دورہ کرنے والے وزیر اعظم عمران خان بھی خصوصی طیارے میں سفر کرکے کراچی پہنچے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…