جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی اہلیت میں بڑا اضافہ کردیا،اب ملازمت کے خواہشمندوں کو کتنی عمر تک کی چھوٹ ہوگی؟تفصیلات جاری

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) حکومت سندھ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی اہلیت میں بڑا اضافہ کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں کے حصول کے لیے کوشاں نوجوانوں کی عمر کی اہلیت میں اضافہ کردیا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست جمع کروانے والے امیدواروں کو عمر میں 15 سال کی چھوٹ ہوگی۔

عمر کی اہلیت میں اضافہ وزیراعلی سندھ کی منظوری سے کیا گیا جب کہ اس سہولت کا اطلاق محکمہ پولیس، پبلک سروس کمیشن اور بعض مخصوص اداروں پر لاگو نہیں ہوگا۔دریں اثناء وزیر اعلی سندھ نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات کے بعد کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ ایک بار پھر شروع کرنے کا اعلان کردیا، ایک علیحدہ ملاقات میں گرین لائن منصوبے کی تکمیل سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق چینی قونصل جنرل نے جمعہ کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ، ملاقات کے بعد وزیر اعلی سندھ نے اعلان کیا کہ کراچی سرکلرریلویکاکام جہاں رکاتھا،وہیں سے شروع کروں گا۔انہوں نے کہا کہ دھابیجی اکنامک زون اورکیٹی بندرمنصوبے سی پیک کاحصہ ہیں،منصوبے وفاقی حکومت کے ساتھ بات کرکے بڑھاناچاہتے ہیں،وزیراعلی سندھ نے یہ بھی کہا کہ چین کے ساتھ کینال لائننگ منصوبے پربھی بات کرچکے ہیں۔چینی قونصل جنرل نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ کے ساتھ کیے وعدے پورے کریں گے،چین کے تعاون سے شروع ہونے والے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔دوسری جانب کمنشنر کراچی صالح فاروقی نے گرین لائن پراجیکٹ پر بھی وزیر اعلی سندھ کو بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ گرین لائن پروجیکٹ سرجانی تامیونسپل پارک80فیصدمکمل ہوچکا ہے ،منگھوپیرروڈ کی بحالی جبکہ نشترروڈکی سڑکوں کا کام15فیصد مکمل ہوچکاہے۔

وزیر اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ سرجانی تاگرومندرکوریڈورپراجیکٹ فیز 1 کی لمبائی 21 کلومیٹر ہے، جبکہ اس راہ میں آنے والے 21 بی آر ٹی اسٹیشنوں کا کام مکمل ہونیوالاہے۔ کمشنر کراچی نے بتایا کہ گرین لائن بس ڈپوسرجانی کاواشنگ،ریفلنگ ،دیکھ بھال کاکام60فیصدمکمل ہوچکا ہے جبکہ آپریشن کمانڈاینڈکنٹرول بلڈنگ مکمل ہوچکی ہے۔ بریفنگ کے مطابق پراجیکٹ کی فنشنگ کا 80 فیصد کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…