جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

حکمران اتحاد کو بڑا جھٹکا،تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے اتحاد میں بڑی دراڑ پڑ گئی،کون سے وعدہ نہیں نبھایاگیا؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 14  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کیلئے سرگرمیاں تیز کر دیں، مقامی رہنماں کی گورنرسندھ کی قیادت میں اتحادیوں سے ملاقاتیں شروع ہو گئیں، گورنرسندھ نے ناراض ایم کیوایم رہنماوں کو وزیراعظم کی آمد پرتحفہ دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے ضمنی انتخابات میں

پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ تحریک انصاف کا وفد گورنرسندھ کی قیادت میں روٹھے اتحادی کو منانے بہادرآباد پہنچا۔ذرائع نے بتایا کہ وعدے کے مطابق تیسری وزارت نہیں دی گئی، ایم کیوایم ناراض ہے، ایم کیوایم رہنماوں نے گورنر سندھ سے پوچھا کہ وزیراعظم دورہ کراچی پرعوام کے لیئے کونسا تحفہ لیکر آرہے ہیں، گورنرسندھ نے بولے وزیراعظم کے دورے میں ان کی خفگی دورکردی جائے گی۔اس موقع پر گورنر نے ضمنی انتخابات سمیت دیگر معاملات پر ایم کیوایم کی حمایت کی یقین دھانی بھی چاہی، ایم کیوایم رہنماوں نے عمران اسماعیل کو دورے کے بارے میں میڈیا سے بات نہ کرنے کامشورہ دیا۔ گورنر سندھ ایم کیوایم مرکز سے جاتے ہوئے اپنے میزبانوں کو الوداع کہنا تک بھول گئے اورگاڑی میں بیٹھتے ہوئے یاد آنے پرواپس نکلے اورمیزبانوں کو خداحافظ کہا عامرخان کا کہنا تھا کہ گورنرکے دورے کا کوئی خاص ایجنڈہ نہیں۔اس سے قبل پی ٹی آئی کیوفد نے گورنر سندھ کی قیادت میں پیر پگاڑا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات بھی کی۔  تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کیلئے سرگرمیاں تیز کر دیں، مقامی رہنماں کی گورنرسندھ کی قیادت میں اتحادیوں سے ملاقاتیں شروع ہو گئیں، گورنرسندھ نے ناراض ایم کیوایم رہنماوں کو وزیراعظم کی آمد پرتحفہ دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…